اسلام آباد (جیوڈیسک) سی پی پی اے نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نومبر کے مہینے کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 97 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دے دی۔
نیپرا کے مطابق نومبر میں بجلی کی پیداوار پر فیول کی لاگت 5 روپے 32 پیسے فی یونٹ رہی نومبر کیلئے ریفرنس فیول کی لاگت 7 روپے 30 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی۔
سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 29 دسمبر کو نیپرا ہیڈ کوارٹر میں ہو گی۔