کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ بارہ ربیع الاول کا دن تجدید عہد کا دن ہے سنت نبوی ۖ پر عمل کرنے کا عزم کیا جائے ،معاشرے میں چھائی ہوئی بے چینی اور بحرانی کیفیت ہمارے تعلیمات محمدی ۖ سے دور ہونے کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیا قادری نے شاہ فیصل کالونی میں عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر مفتی علیم قادری ،مفتی نوالہادی نعیمی اور دیگر علماء اکرام کی قیادت میں برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔
شرکاء جلوس کے استقبال اور سہولت کے لئے ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹس کی جانب سے استقبالیہ اور شربت سبیل کیمپ قائم کئے گئے تھے جس پر شرکاء جلوس نے سراہتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان نے ہر مذہبی تہوار ہو یا عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کا پیش پیش رہے ہیں اللہ تعالیٰ اس کا جزا انہیں عطا فرمائے اس موقع پر شمع شاپنگ سینٹر چوک پر مرکزی جلوس کے شرکاء پر ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر کی جانب سے گل پاشی کی گئی حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری اور ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹس کے ذمہ دران نے جلوس میں شریک علماء اکرام کو پھولوں کے ہار پہنائے اور انہیں جشن میلاد النبی ۖ کی مبارکباد دی۔