گجرات کی خبریں 24/12/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) مرکزی انجمن نوجوانان میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام 37 واں عظیم الشان جلوس جشن میلاد نکالا گیا۔ قیادت صاحبزادہ غلام صدیق’ الحاج امجد فاروق’ عمران ظفر’ میاں عمران مسعود’ صاحبزادہ ظہیر الدین ‘ سید فیاض ہاشمی’ نقیب حافظ چشتی’ علامہ عبدالرشید ‘ پیر اکرم’ قاری علی اصغر’ سید وسیم حیدر’ مہر مشتاق ‘ شبیر بٹ’ حاجی سعید بھٹہ’ الحاج غلام مصطفی’ حاجی سجاد’ مرزا الیاس قادری’ قاری عاصم و دیگر نے کی۔ جلوس کا آغاز عید گاہ سے ہوا۔ جو جی ٹی ایس چوک سے گزر کر چوک پاکستان اختتام پذیر ہوا۔ جہاں میلاد مصطفی کانفرنس منعقد ہوئی۔ جلوس میں شہر بھر اور مضافات سے عاشقان مصطفی کے قافلے شریک ہوئے۔ جلوس کا راستے میں جگہ جگہ استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن نوجوانان میلاد کمیٹی (رجسٹرڈ) گجرات کے زیر اہتمام 37 واں عظیم الشان جلوس جشن عید میلاد نکالا گیا۔ جسکی قیادت صاحبزادہ غلام صدیق احمد نقشبندی’ الحاج امجد فاروق وائس چیئرمین CPLC گجرات’ حاجی عمران ظفر MPA’ سابق وزیر تعلیم پنجاب میاں عمران مسعود ‘ صاحبزادہ ظہیر الدین معظمی’ سید فیاض احمد ہاشمی’ بانی و سرپرست اعلیٰ مرکزی انجمن نوجانان میلاد کمیٹی م’ مولانا حافظ نقیب احمد چشتی’ سرپرست مرکزی میلاد کمیٹی’ علامہ عبدالرشید اویسی’ علامہ پیر محمد اکرم دیوانہ’ سید وسیم حیدر شاہ صدر مرکزی انجمن نوجوانان میلاد کمیٹی گجرات’ علامہ قاری علی اصغر سعیدی’ مہر مشتاق ‘ شبیر احمد بٹ’ حاجی سجاد انجم’ قاری محمد عاصم’ الحاج پیر سید غلام مصطفی ہاشمی’ حاجی محمد سعید بھٹہ’ مرزا محمد الیاس ‘ مرزا محمد احسن’ محمد سلیمان پاشا’ قاری عبدالحمید چشتی’ شیخ عامر سعید و دیگر نے کی۔ جلوس کا آغاز جامع مسجد عید گاہ سے ہوا جو جی ٹی ایس چوک ‘ میلاد چوک ‘ تمبل چوک’ چوک حضرت شاہدولہ سے گزر کر چوک پاکستان پہنچا ۔ جہاں میلاد مصطفےٰ کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر غلام صدیق احمد نقشبندی نے کہ اکہ حضور محبوب کائنات کی آمد کا جشن خالق کائنات نے منایا۔ الحاج صوفی امجد فاروق نے کہا کہ آقا کریم ۖ کی ولادت کا جشن منانا سعادت مندی ہے’ قاری علی اصغر سعیدی نے کہا کہ سرور کائنات کی آمد سے ظلم کا خاتمہ ہوا۔ سید فیاض احمد ہاشمی نے کہا کہ دنیا بھر میں آج عاشقان مصطفی اپنے آقا کریم ۖ سے محبت و عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔ مولانا حافظ نقیب احمد چشتی نے کہ کہ رحمت دو عالم کی آمد سے جہالت کا خاتمہ ہو گیا۔ الحاج سید غلام مصطفی ہاشمی نے کہا کہ نبی کریم ۖ کی ولادت سے کائنات کا گوشہ گوشہ منور ہو گیا۔ آخر میں امت مسلمہ اور ملک پاکستان کی سلامتی و ترقی کیلئے دعائیں کی گئی۔
……………………………
گجرات (جی پی آئی) سابق ناظم سید طالب حسین شاہ مرحوم کے داماد جبکہ سید سہیل عباس شاہ’ سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) سید عدیل عباس شاہ ‘ چیئرمین سید عقیل عباس شاہ’ سید سجیل عباس شاہ’ سید راحیل عباس شاہ اٹلی کے بہنوئی سید کامران حیدر شاہ جو کہ گزشتہ روز قضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے ۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل آج 25 دسمبر بروز جمعتہ المبارک صبح 8 بجے قدیمی امام بارگاہ معین الدین پور سیداں میں پڑھا جائے گا۔ اجتماعی دعا ٹھیک 9 بجے ہو گی۔ تمام دوست احباب سے شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔ مرحوم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نوجوان رہنما سید ارتضیٰ حیدر شاہ کے پھوپھا جان تھے۔
……………………………
گجرات (جی پی آئی) جمعیت علماء پاکستان اور انجمن نوجوانان اسلام ضلع گجرات کے زیر اہتمام 21 واں سالانہ جلوس مرکزی جامع مسجد عید گاہ سے صبح 10 بجے انتہائی شان و شوکت سے نکالا گیا۔ جلوس میں ہزاروں عاشقان رسول ۖ نے شرکت کی۔ جلوس کی قیادت حکیم افتخار نورانی ‘ چوہدری فیاض حسین’ علامہ محسن رضا نعیمی’ علامہ عبدالرشید اویسی’ مفتی عبدالرحمن نعیمی’ پیر نسیم اللہ’ ملک عامر نواز سابق نائب ناظم’ ملک عنصر محمود’ چوہدری احسان اللہ’ چوہدری الطاف حسین ایڈووکیٹ’ چوہدری قیصر محمود راولکے’ قاری افضل قادری’ چوہدری حسنین اصغر ‘ چوہدری محمد افضل تیل والے سابق ناظم کے علاوہ ہزاروں جمعیت علمائے پاکستان کے کارکنان و عاشقان رسول ۖ نے کی۔ جلوس کا جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا گیا اور منوں گل پاشی کی گئی۔ جلوس جی ٹی یس چوک سے ہوتا ہوا میلاد چوک’ نوابزادہ چوک سے ہوتا ہوا چوک پاکستان میں ایک عظیم الشان نظام مصطفےٰ کانفرنس کی صورت میں اختتام پذیر ہوا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکیم افتخار نورانی نے کہا کہ ممتاز قادری کو فی الفور رہا کیا جائے اگر ریمنڈ ڈیوس جیسے دہشت گرد قاتل رہا ہو سکتے ہیں تو عاشق رسول ۖ کیوں نہیں۔ جے یو پی کے جنرل سیکرٹری چوہدری فیاض حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام شاہ احمد نورانی کے پاکیزہ مشن کو جاری رکھیں گے اور ملک میں نظام مصطفےٰ نافذ کریں گے۔ علامہ مفتی عبدالرحمن نعیمی نے خطاب میں کہا کہ جمعیت علماء کرام پاکستان کی تاریخ روشن کارناموں سے بھری پڑی ہے۔ مرزائیوں کو کافر دلوانا ‘ 1973ء کے آئین کو اسلامی بنانا یہ سارے کارنامے امام شاہ احمد نورانی کے ہیں۔ علامہ عدیل عطاری اور محسن رضا نعیمی نے اپنے تاریخی خطاب میں کہا کہ سچا عاشق رسول ۖ وہ ہے جو ناموس رسالت ۖ پر پہرہ دے اور ظلم کے خلاف کھڑا ہو۔ آخر میں علامہ فیصل منیر قادری اور قاری فیاض چشتی کی دعائوں سے عظیم الشان نظام مصطفی کانفرنس اختتام پذیر ہوئی۔
……………………………
گجرات (جی پی آئی) سیٹھ یاسر لطیف صراف کا سادات برادری کیساتھ اظہارِ تعزیت۔ انہوں نے سابق ناظم سید طالب حسین شاہ مرحوم کے داماد جبکہ سید سہیل عباس شاہ’ سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) سید عدیل عباس شاہ ‘ چیئرمین سید عقیل عباس شاہ’ سید سجیل عباس شاہ’ سید راحیل عباس شاہ اٹلی کے بہنوئی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نوجوان رہنما سید ارتضیٰ حیدر شاہ کے پھوپھا جان، سید کامران حیدر شاہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔
……………………………
گجرات (جی پی آئی) سرکار کی آمد مرحبا۔ جشن عید میلاد النبی ۖ کو دنیا میں عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا ۔ ضلع گجرات میں جشن عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں سینکڑوں جلوس میلاد النبی ۖ نکالے گئے۔ بڑی بڑی میلاد کانفرنسیں منعقد ہوئیں۔ جبکہ مرکزی جلوس آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت سے صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی (سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت )و ممبر اسلامی نظریاتی کونسلر حکومت پاکستان کی قیادت میں نکالا گیا۔ جبکہ نوجوانوں کی قیادت نوجوان مذہبی شخصیت صاحبزادہ پیر حسن محمود شاہ گجراتی نے کی۔ جلوس میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ زیب سجادہ آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف صاحبزادہ رضوان منصور آوانی ‘ پیر سید نور حسین شاہ گجراتی’ نے خصوصی شرکت کی۔ جلوس چوک شہنشاہ ولایت ‘ کابلی گیٹ’ فوارہ چوک’ سرکلر روڈ سے ہوتا ہوا چوک شاہ فیصل گیٹ پہنچا جہاں پر صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے خصوصی خطاب کیا۔ TMA کے سامنے انتظامیہ کی جانب سے جلوس کے شرکاء کا شاندار استقبال کیا گیا۔ چوک نواب صاحب میں میلاد کانفرنس سے صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی اور نوابزادہ غضنفر علی گل نے خطاب کیا۔ امام بارگاہ حسینیہ کے باہر حسینیہ ٹرسٹ کے عہدیداران و کارکنوں نے سید سرفراز جعفری’ جواد جعفری’ الطاف کاظمی کی سربراہی میں استقبال کیا۔ جبکہ مچھلی چوک میں ممتاز تاجر رہنما سیٹھ ظہیر عباس صراف ‘ خادم علی خادم کی سربراہی میں قافلے کے شرکاء کا استقبال کیا گیا۔ شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اور 30پائونڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔ سیٹھ ظہیر عباس صراف نے شرکاء جلوس کے گلوں میں نوٹوں کے ہار ڈالے۔ چوک پاکستان میں عظیم الشان محفل میلاد النبی ۖ منعقد ہوئی۔ جس میں ملک کے ممتاز علماء کرام نے خطاب کیا۔ جبکہ خواجگان ٹرسٹ میں میاں سہیل منیر اور خواجگان ٹرسٹ کے ممبران نے جلوس کے شرکاء کا استقبال کیا۔ ینگ میلاد کمیٹی کی طرف سے سیٹھ نوید کپور’ و دیگر نے شرکاء کا استقبال کیا۔
……………………………
گجرات (جی پی آئی) نبی پاک ۖ کا میلاد ازل سے جاری اور ابد تک جاری رہے گا۔ پوری دنیا حضور ۖ کا میلاد منا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے گزشتہ روز جلوس میلاد النبی ۖ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ آج حضور ۖ کا میلاد منا رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ قیامت کے روز ان کی شفاعت کر ے گا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے جلوس میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں شاندار انتظامات کئے۔ اس موقع پر صاحبزادہ حسن محمود شاہ گجراتی ‘ سید نور حسین شاہ’ علامہ شاہد چشتی’ علامہ ارشد نقشبندی’ علامہ اشرف نقشبندی’ علامہ مظہر حسین قادری نے بھی خطاب کیا۔
……………………………
گجرات (جی پی آئی) گجرات پولیس نے جلوس عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں شاندار انتظامات کئے۔ میلاد کے تمام جلوسوں کے ہمراہ پولیس کے مسلح دستوں کے علاوہ گھڑ سوار اور اونٹ سوار پولیس کے نوجوان ڈیوٹی دیتے رہے۔ جو کہ عوام کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق نے خود جلوسوں کا دورہ کیا اور پولیس کے جوانوں کو شاباش دی۔
……………………………
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں جشن عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ایڈمنسٹریٹر حافظ محمد طاہر نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی پیر سید اعجاز حسین شاہ تھے۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے نبی پاک ۖ کے حضور گلہائے عقیدت منفرد انداز میں پیش کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر حافظ محمد طاہر نے کہا کہ نبی پاک ۖ کی آمد سے دنیا سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے اور رحمت کی گھٹائیں چھا گئیں۔ آج پھر اسی جذبہ و جوش کی ضرورت ہے جیسا قیام پاکستان کے وقت مسلمانوں میں دیکھنے میں آیا۔ پاکستان کو جو خطرات لا حق ہیں اس کا حل صرف اور صرف اتحاد بین المسلمین میں مذمر ہے۔ پیر سید زمان شاہ نے کہا کہ نبی پاک ۖ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ جس میں محبت کا درس دیا گیا۔ جس طرح پہلے انبیاء کرام نے دنیا میں امن کا درس دیا۔ نبی پاک ۖ نے امن و سلامتی کے ساتھ ساتھ تمام انسانیت کو نجات کی خوشخبری دی۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔
……………………………
گجرات (جی پی آئی) کالم نگار حمید اللہ بھٹی اور ممتاز سماجی شخصیت مہر فاروق خالد گزشتہ روز تعزیت کیلئے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری یاسر امین مرل کی رہائشگاہ پر گئے۔ اور انکی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اور دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم ہکو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
……………………………
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت و سابق نائب ناظم مہر مشتاق احمد ‘ رانا ثاقب مشرف’ چوہدری محمد الیاس اور ڈاکٹر رزاق احمد غفاری تعزیت کیلئے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے رہنما یاسر امین مرل کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔ اور دعا کی اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
……………………………
گجرات (جی پی آئی) DSP لیگل چوہدری اختر محمود گوندل’ سیٹھ یاسر لطیف صراف نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ربیع الاول کا مبارک مہینہ اُمت مسلمہ کیلئے خوشی کا باعث ہے آمد مصطفےٰ ۖ سے کائنات میں بہار آ گئی۔ سوکھے درخت سرسبز ہو گئے۔ تمام اہل اسلام کو جشن عید میلاد النبی مبارک ہو ۔ معاشرہ میں محرومیوں کے شکار افراد نے سکھ کا سانس لیا۔ زمین کا ذرہ ذرہ جگمگا اُٹھا۔ نور والے ۖ کی آمد پر ولادت سے تاریک دل منور ہو گئے۔ جانوں کے دشمن آپس میں بھائی بھائی بن گئے۔ گناہ گاروں کو شافعی محشر مل گیا۔ جنگ و جدل سے دو چار دنیا میں امن و محبت کے چراغ روشن ہو گئے۔ میلاد کی خوشی میں جبرائیل علیہ السلام نے جھنڈے لہرائے۔
……………………………
گجرات (جی پی آئی) فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ دیونہ منڈی کیمپس میں جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں عظیم الشان مقابلہ حسن نعت منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی ممتاز سماجی شخصیت سابق نائب ناظم مہر مشتاق احمد ‘ رانا ثاقب مشرف اور چوہدری محمد الیاس تھے۔ اس موقع پر بچوں نے خوبصورت انداز میں گلہائے عقیدت بحضور ۖ پیش کئے۔ ججز کے فرائض محمد عارف ‘ محمد عظیم و دیگر نے سرانجام دئیے۔ تقریب کی صدارت ڈائریکٹر فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ عمر طارق نے کی۔ مقابلہ میں اول پوزیشن قاسم نیازی دیونہ کیمپس’ دوئم اسامہ جاوید جہلم کیمپس’ سوئم حسنین علی گجرات کیمپس نے حاصل کی۔ اس موقع پر بچوں میں لنگر تقسیم کیا گیا۔ اور ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
……………………………
گجرات (جی پی آئی) سا بق ایم پی اے حا جی نا صر محمو د اور ایم پی اے حا جی عمر ان ظفر کی کا و شو ں سے2کروڑ70لا کھ سے حضر ت کبیر الد ین شا ہد ولہ در یا ئی کے در با ر کی ملحلقہ مسجد کی تعمیر کیلئے سنگ ِبنیا د ر کھ دیا گیا ، مسجد کا سنگِ بنیا د حا جی نا صر محمو د ، حا جی عمر ان ظفر ،صا حبزادہ غلا م بشیر نقشبند ی،صا حبزادہ پیر ر ضو ا ن منصو ر آوا نی سمیت دیگر دینی شخصیا ت نے اینٹ ر کھ کر سنگ بنیا د ر کھ،اس موقع پر صا حبزادہ غلا م بشیر نقشبند ی و دیگر ر ہنما ئو ں کا کہنا تھا شا ہد ولہ در با ر کی ملحقہ مسجد کی تعمیر حا جی بر ادران کابڑا کا ر نا مہ ہے ،اس کا اجر ان کو دنیا اور آخر ت دونو ں میں ملے گا ، حا جی عمر ان ظفر کا کہنا تھا ہم اللہ تعا لیٰ کے ہا ں شکر گزار ہیں جنہو ں نے ہمیں اس نیک کا م کر نے کی تو فیق د ی ،مسجد کی تعمیر اور تو سیع سے در با ر کی خو بصو رتی میں اضا فہ ہو گا ، منصو بے کی لا گت 2کروڑ 70لا کھ ہے ،انشا للہ مختصر عر صہ میں مسجدکی تعمیر کا کا م مکمل کر لیا جا ئے گا ، حا جی عمر ان ظفر کا مذ ید کہنا تھا ہم پنجا ب حکو مت کے بھی بے حد ممنو ن ہے جنہو ں نے ہما ر ی ایک چھو ٹی سے در خو است پر اس نیک کا م کیلئے فو ر ی منظو ر ی دی ، سنگ بنیا د کی تقر یب میں نو منتخب چیئر مین حا جی آصف ر ضا،با سط راٹھو ر ،مر زا عبد الر ئوف،ملک اظہا ر احمد ،ملک مظہر،حمز ہ عمر ان ظفر،اسا مہ عمر ان ظفر،عا صم نصیر ڈار،مفیظ ڈار ،چو ہدر ی ذولفقا ر اسلم ،ڈاکٹر امتیا ز ،چو ہدر ی سجا د وڑائچ سمیت دیگر دینی و سما جی شخصیا ت شر یک تھیں،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) جشن عید میلا دالنبی ۖ کے موقع انتظا میہ کی جا نب سے بہتر ین انتظا ما ت پر سا بق ایم پی اے حا جی نا صر محمو د اور ایم پی اے حا جی عمر ان ظفرنے خر اجِ تحسین پیش کیا ، تمام جلو سو ں میں سیکو رٹی کے بہتر ین انتظا ما ت پر DPOاور دیگر پو لیس آفسر ان اور شہر میں صفا ئی اور دیگر انتظا می انتظا ما ت پر ایڈ منسٹر عر فا ن علی کا ٹھیا ،ٹی ایم او خر م تر ہنگی کو مبا ر کبا د پیش کی ، حا جی نا صر محمو د اور ایم پی اے حا جی عمر ان ظفر کا کہنا تھا گجرات کی تما م انتظا میہ مبا ر کبا د کی مستحق ہے ،جشن عید میلا د النبی ۖ کے موقع پر پو ر ے ضلع میں مثا لی انتظا ما ت کیے گئے تھے ،انہو ں نے مذ ید کہا کہ ڈی پی او را ئے ضمیر نے جس طر ح جلوس میں سیکو رٹی اہلکا ر کی ڈیو ٹی کے حوالے سے جو کلچر متعا ر ف کر وایا ہے وہ بھی قا بل تحسین ہے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ۖ شایا ن شان طریقے سے منایا گیا ، اس پر مسرت موقع پر اہم سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا گیا جبکہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ضلع کونسل ہال میں معذور بچوں میں تحائف تقسیم کئے، اس موقع پر اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، اے سی نورالعین، صدر انجمن تاجراں جاوید بٹ، ممبران امن کمیٹی، اورنگزیب بٹ،چوہدری ظہورالہی، بابر بھیا، خادم علی خادم ، لالہ جی سعید اقبال و دیگر بھی موجود تھے۔ جشن عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کمپلکس، ڈی سی او ہائوس،ضلع کونسل ہال، پولیس لائنز، ڈسٹرکٹ جیل، ٹی ایم اے آفسز اور دیگر بلڈنگز کو روشنیوں سے سجایا گیا تھا ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر ٹی ایم ایز نے میلاد جلوسوں کے راستوں کی صفائی کے لئے خصوصی انتظامات کئے تھے ۔ دوسری طرف ضلع کونسل ہال میں پروقار تقریب ہوئی جس میں ضلع بھر کے سپشل اداروں میں زیر تعلیم خصوصی بچوں میں عید میلاد النبی ۖ کی خوشی میں تحائف تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ضلع گجرات کے رہائشیوں خصوصا تقریب میں شریک معززین اور معذور بچوں کو مبارکبا دی ْ اور کہا کہ سرکار دو عالم ۖ کی تعلیمات پر عمل کرکے معذور افراد کو معاشرے کا فعال رکن بنایا جا سکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ضلعی حکومت خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اس مقصد کے لئے ضلع بھر کے مخیر حضرات کا کردار بھی قابل تحسین ہے۔ ڈی سی او نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ عید میلاد النبی ۖ کی آمد سے قبل ضلع میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے ساتھ معذور افراد کی بہتری کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس سے قبل دیگر مقررین نے بھی تمام شہریوںخصوصا تقریب میںشریک افراد کو عید میلا د النبی ۖ کی مبارکباد دی اور سشپل افراد کی بہتری کے لئے ڈی سی او کے اقدامات کو سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گلیانہ (جی پی آئی) گلیانہ اور گرد ونواح میں سردی کی شدی لہر نے لوگو ں کو گھروں میں محصور کر دیا ۔تفصیل کے مطابق گلیانہ اور گردو نواح میں سردی کی شدت میں بے حد اضافہ ہو گیا ۔بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے ۔اور گندم کی فصل بھی بارش نہ ہونے کی وجہ سے خشک ہو گئی ہیں ۔لوگوں نے اب بارشوں کے لئے نوافل بھی ادا کرنے شروع کر دئیے ہیں ۔شدید سردی کی وجہ لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) ربیع الاول کا مہنہ رحمتیں برکتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے یہ مہینہ مسلمانوں پر اللہ کی رحمت بن کر برستا ہے۔ پورے ماہ میں اللہ اور اس کے رسول ۖ کا ذکر زور و شور سے جاری رہتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی وکاروباری شخصیت چودھری شفیق لنگڑیال نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ اس پاک بابرکت ماہ میں اللہ اور اس کے رسول کو راضی کر کے اپنی زندگی سنوارئے۔ ماہ ربیع الاول ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ایسی بابرکت ماہ مبارک میں دنیائے انسانیت کی رشد و ہدایت سلامتی و نجات آخروی کیلئے اللہ کے آخری رسول ۖ رحمة اللعالمین ۖ کی ولادت ہوئی سنت نبوی ۖ سے گہری وابستگی سے ہی ہمارے تمام مسائل کا حل ہے رسول ۖ کی آمد بنی نوع انسان کیلئے رحمت ہے اور انسانیت کے دکھوں کا مداوا ہے ۔انہوںنے کہا کہ عشق مصطفیۖ مومن کی میر ا ث سول ۖ رحمة اللعالمین ۖ ۖ امن عالم کے داعی اور پوری کائنات کے لیے رحمت اللعالمین بن کر آئے آپ ۖ کی آمد سے کفر و شرک کے بت پاس پاس ہو گے ظلم و استحصال کے اندھیرے چھٹ گئے، جہالت کا خاتمہ ہو گیا بنیادی انسانی حقوق بحال ہوئے انسانیت کو آرام و راحت سکھ چین نصیب ہوا۔انہوںنے کہا کہ میلاد النبی ۖ کا ئنات کا عظیم تحفہ ہے اس عظیم نعمت پر رب تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے آپ ۖ کی ولادت باسعادت سے تہذیب و تمدن علم و فن روحانیت و اخلاص اور تعمیر انسانیت کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا انہوںنے کہا کہ حضور ۖ کی ولادت باسعادت کی خوشی منانا تمام اہل اسلام کا فرض ہے ہمیںکائنات کی تمام نعمتیں ولادت مصطفی ۖ سے نصیب ہوتی ہیں اگر ولادت مصطفی ۖ نہ ہوتی تو کائنات کی کوئی شے بھی معرض و جود میں نہ آتا لوگوں کا جوش و جذبہ قابل دیدنی ہے عاشقان مصطفی ۖ دن رات درود و سلام کی محافل سجاتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسول ۖ کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر ہم دینی وآخروی زندگی میں سرخرو ہو سکتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ نبی پاک ۖ کی ولادت پوری انسانیت کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے کسی نعمت سے کم نہیں ایک عظیم آپ ۖ کی ولادت سے پوری دنیا روشن اور منور ہوئی نبی پاک ۖ کی ولادت نے ظلم و جبر کے اندھیروں کو ختم کر دیا انہوںنے کہا کہ گھر گھر ،قریہ قریہ گائوں گائوں میلاد النبی ۖ کی محافل منعقد ہو رہی ہیں جس میں عاشقان رسول ۖ کی بڑی تعداد میں شریک ہو کر اپنے قلوب واذان کو منور کر رہے ہیں گلی گلی محلوں اور بازاروںمیں چراغان کا اہتمام کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ماہ میلاد النبی ۖ میں ہمیں تجدید عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنی زندگیاں حضور ۖ کی سیرت و کردار کے مطابق ڈھالیں گے اور معاشرے میں ظلم جبر اور استحصال کے خلاف ہر فورم پر آواز حق بلند کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) دنیا بھر کی طرح کھاریاں شہر میں بھی عید میلاد النبیۖ کا مرکزی جلوس نکالا گیا جو کہ روایتی راستوں سے گزرتا ہوا اختتام پذیر ہوا۔ جلوس شریعت کالج اور مرکزی عیدگاہ سے شروع ہوا قیادت مقامی علمائے کرام نے کی۔ معززین شہر بھی ہمراہ تھے جلوس میں سینکڑوں عاشقان رسولۖ نے مذہبی جوش و خروش سے شرکت کی۔ مولانا اختر جلالی، مولانا قاضی مشتاق حسین، صاحبزادہ قاضی توقیر حسین چشتی، مولانا اصغر توحیدی، مولانا پروفیسر ارشد ضیائ، مولانا قاری عمر حیات قادری عطاری، حافظ لیاقت جلالی، چوہدری ناصر احمد چھپر، مولانا اختر نورانی، چوہدری فرخ مجید، ملک ثاقب محمود، چوہدری بشارت احمد ایڈووکیٹ، چوہدری شوکت علی، مولانا فیض احمد چشتی، مولانا قاری لہراسب علی، حاجی محمد اسلم خان کونسلر، مولانا عبداللہ، مولانا احمد بخش، چوہدری ثاقب رضا، قاری وارث علی، چوہدری مشتاق احمد دھنی، چوہدری الطاف بہبلی، چوہدری بشیر احمد، چوہدری وقاص مجید کونسلر، قاری رفیق حسین، چوہدری غلام فرید کھٹانہ، چوہدری فرحان احمد، ارشدراشہ، چوہدری عاصم بشیر ککی، سجاد حسین شاہ، سرفراز صراف، چوہدری حاجی محمد نواز، صوفی ریاض چوہدری، چوہدری اللہ یار چاڑ، چوہدری نوید اختر، قاری مختار جلالی، صوفی لیاقت بہبلی، چوہدری آصف پٹواری ڈھولہ، صوبیدار فیاض، چوہدری رضا رزاق، حاجی مشتاق بابا چونے والا، شاہد جمیل نونی، راشد عرفانی، صحافی سید تنویر نقوی، صحافی اعجاز مرزا، صحافی جبار ساگر، صحافی عتیق لال، صحافی الیاس بٹ، صحافی حافظ محمد عمران خلجی ، صحافی نصراللہ چوہدری، صحافی ایم عمر،صحافی آفتاب نذر، صحافی میاں صفدر، لیاقت قادری، حاجی عبدالرئوف، مرید جعفری، امجد حسین امجد، طاہر رشید صدیقی، صحافی چوہدری قربان گجر، چوہدری عثمان، محمد سجاد اکرم ، ابرار علی، نثار علی، افتخار علی ،علی اکبرسمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ سیکورٹی کے لئے ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں شہباز ہنجرا نفری کے ہمراہ موجود تھے تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے نوجوان بھی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے ریسکیو1122 کے نوجوان بھی ہمراہ تھے جگہ جگہ اسٹیج بنائے گئے تھے جہاں پر جلوس کے شرکاء کا شایان شان استقبال کیا جاتا رہا پھول پتیاں نچھاور کی گئیں پھولوں کے ہار اور مالائیں بھی پہنائی جاتی رہیں علماء کرام اور نعت خواں عقیدت کے پھول نچھاور کرتے رہے۔ جلوس پرامن طریقے سے پورے شہر چکر لگا کر اختتام پذیر ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) دعوت اسلامی کھاریاں کے زیراہتمام عید میلاد النبیۖ کے موقع پر جلوس نکالا گیا جو کہ جامع مسجد انوار مدینہ گلیانہ روڈ کھاریاں شروع ہوا اور شہر بھر کا چکر لگاتا ہوادوبارہ اسی جگہ اختتام پذیر ہوا جلوس کی قیادت امیر دعوت اسلامی کھاریاں مولانا عمر حیات عطاری نے کی۔ علمائے کرام، معززین علاقہ اور عاشقان رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) لودھراں میں PTI کی تاریخ ساز جیت نے ثابت کر دیا ہے کہ اگر صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن ہوں تو پاکستان تحریک انصاف ہی فتح یاب ہو گی لاہور NA 122حلقہ کے الیکشن میں ووٹر لسٹوں میں گھپلے کر کے مسلم لیگ(ن) نے جیت حاصل کی وہ دھاندلی بھی لودھراں کے الیکشن میں PTI کی فتح کے بعد سامنے آ چکی ہے ہم جہانگیر خان ترین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جیت کا سہرا چیئرمین کے سر جاتا ہے کارکنوں کی محنت رنگ لائی ہے ان خیالات کا اظہار وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں مسعود چوہان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آنے والا دور بھی PTIکا ہی ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) مسیحی قوم کو کرسمس کی خوشیاں مبارک ہوں حضرت عیسیٰ نے محبت، بھائی چارے اور امن و امان کی تبلیغ کی اور اللہ کا پیغام بندوں تک پہنچایا آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی تعلیمات پر عمل کیا جائے ان خیالات کا اظہار اقلیتی ممبر کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں ہارون بھٹی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے جو کہ آزدانہ طور پر اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکتے ہیں آج کے دن مسیحی قوم ملک و قوم کی سلامتی اور امن و امان کے لئے خصوصی دعائیں بھی کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) مرکزی عیدگاہ کھاریاں میں جلوس کے اختتام کے بعد ایک تقریب ہوئی جس میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے اور میلاد النبیۖ کے موقع پر بہترین سجاوٹ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے مہمان خصوصی A.C کھاریاں میاں اقبال مظہر تھے اس موقع پر مقامی علمائے کرام اور معززین نے بھی ٹرافیاں اور شیلڈیں تقسیم کیں۔ اہتمام بشارت احمد، چوہدری ایڈووکیٹ صدر مرکزی میلاد کمیٹی عیدگاہ کھاریاں نے کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) کونسلر کھاریاں حاجی محمد اسلم خان راہنما مسلم لیگ(ن) کی قیادت میں کھاریاں شہر کے منتخب کونسلران اور سابقہ امیدواروں نے میلاد النبیۖ کے جلوس میں شرکت کی اس موقع پر علمائے کرام نے سیاسی راہنمائوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ عبدالقیوم بھٹی کونسلر، ظفر مجید بٹ کونسلر، حاجی جاوید ملک کونسلر ، چوہدری غلام فرید کھٹانہ، حاجی اصغر بہبلی، لالہ فضل الرحمن، چوہدری اللہ یار چاڑ اور دیگر جلوس میں شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) راہنما مسلم لیگ(ن) چوہدری آصف رضا کوٹلہ نے کوٹلہ میں مرکزی جلوس عیدمیلاد النبیۖ کی قیادت کی مقامی علمائے کرام کے ہمراہ جلوس نے پورے شہر کا چکر لگایا لنگر مصطفیۖ کا وسیع پیمانے پر بندوبست کیا گیا تھا اس موقع پر چوہدری آصف رضا نے کہا کہ اس وقت تک ہمارا ایمان مکمل ہی نہیں ہو سکتا جب تک کہ ہم ہر چیز سے بڑھ کر نبی کریمۖ سے محبت نہیں کرتے محبت رسولۖ ہمارے پختہ ایمان کی نشانی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر نے گذشتہ روز مرکزی عیدگاہ کھاریاں میں عیدمیلاد النبیۖ کے جلوس کے بعد منعقد تقریب تقسیم انعامات کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسوہ حسنہۖ پر چل کر ہی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے آج انسانیت کی عید ہے اور تجدید عہد کا دن بھی ہے آج عہد کریں کہ اسوہ حسنہۖ پر چلیں گے اور ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔ اس موقع پر ٹی ایم او ملک شفقت منیر، سی او شیخ وجاہت حفیظ صدیقی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) جشن عیدمیلاد النبیۖ کے شاندار جلوس پر ایس ایچ او کھاریاں چوہدری شہباز ہنجرا نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے انہوں نے اپنے عملہ کے ہمراہ جلوس کے تمام رستوں سے رکاوٹیں ہٹا کر جلوس کا رستہ صاف کیا۔ ایس ایچ او چوہدری شہباز ہنجرا اور اُن کے عملہ نے جلوس کے شرکاء کو بہترین سیکورٹی فراہم کی جس کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی بھی ناخوشگوار واقع پیش نہ آیا جلوس میں شریک علمائے کرام، سیاسی سماجی، کاروباری، صحافتی حلقوں سمیت زندگی کے ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نارووال (جی پی آئی) پورے ملک کی طرح جشن عید میلاد النبی نارووال میں بھی مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا۔ شہر کے مین بازار اور محلوں کی گلیوں کو خوبصورت جھنڈیوں اور محرابی دروازوں سے سجایا گیا ۔نوجوانوں کی انجمنوں نے عشقِ رسول ۖ سے لبریز محفل میلا د کا اہتمام کیا ۔ 12ربیع الاول کو نبی کریم ۖ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں بزم عید میلاد النبی ۖ کے زیر اہتمام جلوس عید میلاد النبی ۖ مرکزی جامع مسجد شاہ جماعت سے پیر سید اظہر الحسن گیلانی اور علامہ قاضی محمد یعقوب رضوی کی زیر قیادت 9بجے صبح ،مرکزاویسیاں سے تحریک اویسیہ پاکستان و بزم رضائے محمد ۖ کے زیر اہتمام کے زیر اہتمام علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان اور مولانا حافظ محمد عرفان اسلام اویسی کی زیر قیادت 8بجے صبح نکالا گیا۔جو مرکزی جلوس میں شامل ہو گیااور اپنے روایتی راستے پر رواں دواں رہا۔ مختلف اسٹیجوں پر خطاب کرتے ہوئے صدر بزم عید میلاد النبی ۖ پیر سید اظہر الحسن گیلانی ،نائب صدر بزم عید میلا دالنبی اور مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا کہ آمد مصطفےٰ ۖ سے کفر و شرک کا دور ختم ہوا ۔بت پرستی اور مظاہر پرستی سے انسانیت بیزار ہوئی ۔ انسانوں ،جانوروں اور نباتات تک کو حقوق میسر آئے ۔نفرت اور دشمنی کی جگہ محبت اور اخوت نے لے لی۔میلاد النبی ۖ حقیقت میں انسانی عروج کا باعث بنی۔ نبی رحمت ۖ کے میلاد کی برکت سے امیر و غریب اور اونچ نیچ کے تصور کا خاتمہ ہوا ۔ آج صوبائی ،لسانی ،رنگ و نسل کا تعصب زمانہ جاہلیت کی یادیں تازہ کرتا ہے ۔جشن میلاد النبی پر ہمیں ایک قوم ،ایک ملت اور ایک وطن کے تصورکو اجاگر کرنا ہو گا۔اس موقعہ پرپیر سید احمد حسن شاہ بخاری آستانہ عالیہ ڈونگیاں شریف، خواجہ محمد معصوم انور ،صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی ،محمد محسن اویسی، محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ، قاری طلعت محمود جماعتی، ،مولانا حافظ محمد عرفان اسلام اویسی ، مولانا حافظ محمد دلشاد اویسی،حافظ محمد عبد الغفار سلطانی، چوہدری محمد عامر اکرم گجر، ،مولانا اعظم عطاری ،قاری خالد محمود نقیبی ،مولانا حافظ محمد طاہر ضیاء اور ان کے علاوہ سینکڑوں علماء کرام سمیت نارووال کی تمام مذہبی تنظیموں نے شرکت کی ۔ہزاروںعشاقان رسول کے جلوس عید میلاد النبی ۖ میں نعرہ تکبیر و رسالت ،آمد مصطفےٰ مرحبا مرحبااور درود و سلام کی صدائیں فضائوں کو معطرکرتی رہیں۔ اس طرح نارووال اور گرد و نواح میں 12ربیع الاول کے موقعہ پرچھوٹے بڑے سینکڑوں جلوس نکالے گئے ۔ TMAنے جلوس کے راستوں پر چونا بکھیر کر سجانے اور صفائی کا بہترین انتظام کیا ۔مختلف تنظیمات اہلسنت نے عید میلاد النبی ۖ کی مبارکباد اور تعلیماتِ مصطفےٰ ۖ کے حوالے سے مختلف بینرز آویزاں کئے ۔جلوس میںشریک علمائے کرام اور مشائخ عظام ولادتِ محمد ی ۖ کے مقاصد اور برکات پر روشنی ڈالتے رہے۔جلوس میں شرکاء عاشقانِ رسول ۖ کے لئے مختلف انجمنوں نے انواع و اقسام کے تبرکات کا اہتمام بھی کیا ۔چوک فاروقی حسینی میں عظیم الشان میلاد مصطفےٰ ۖ کانفرنس منعقد ہوئی۔رضائے محمد ویلفیئر فائونڈیشن و بزم رضائے محمد ۖ ضلع نارووال کے زیر اہتمام بعد نماز مغرب میلاد چوک محلہ رسول نگر میں آمد مصطفےٰ ۖ کی خوشی میں 200پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔اختتام پر عالم اسلام میں قیام امن اور ملت اسلامیہ کی سربلندی اور ملک و قوم کی سلامتی و استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقعہ پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے تمام شرکاء جلوس اور بزم عید میلاد النبی ۖ کی طرف سے DPOنارووال سید حشمت کمال ، DSPہیڈ کوارٹر چوہدری محمد رمضان کمبوہ ،SHOسٹی چوہدری محمد شعیب سمیت ریسکیو 1122کا شکریہ ادا کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد (جی پی آئی) : ملک بھر میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کوشاں پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے عید میلادالنبی ۖاور کرسمس کی ایک ساتھ آمد کو امن و استحکام کیلئے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات کو دہشت گردی کے عفریت سے مکمل چھٹکارے کیلئے افواجِ پاکستان اور رینجرز کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے،معروف عیسائی بشپ کلیم جان کے زیراہتمام کرسمس کی سالانہ تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے بطورمہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا بھر کے الہامی مذاہب کی تعلیمات دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کا احترام واجب قرار دیتی ہیں، پرامن معاشرے کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ مضبوط روابط استوار کیے جانے ناگزیر ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہندوکونسل کے زیرمنعقدہ ہولی ، دیوالی اور دیگر تقریبات کے دروازے ہندو، مسلمان، عیسائی سب کیلئے کھلے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ بانی پاکستان قائداعظم کی 11اگست کی تقریر کے تناظر میں آئین پاکستان ملک کی اقلیتوں کومکمل مذہبی آزادی فراہم کرتا ہے۔ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں رینجرز کے کامیاب آپریشن کی بدولت امن کے قیام کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو اعلیٰ الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر شرکاء کی جانب سے ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیہ گیت پیش کرتے ہوئے امن کی علامت فاختائیں بھی اڑائی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ اسلام اتحاد اور وحدت کا درس دیتا ہے۔ اس حوالے سے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کی زندگی ہمارے لئے نمونہ ہے۔ مسلمان اس وقت مختلف فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں حالانکہ میں ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ قرآن و احادیث مبارکہ میں فرقوں کا کوئی ذکر نہیں۔ یہ فرقے کچھ حکومتوںکے دوران پیدا کئے گئے۔رحمت دوعالم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فقہا میں اجتہادی اختلافات ہیں نہ کہ اسلام کے بنیادی اصولوں میں۔ جس کی وجہ قرآن وحدیث کو سمجھنے اور ان کی تعبیر میں اختلاف ہے۔ لیکن اس کی بنیاد پر لڑائی جھگڑے کرنے کی بجائے ہمیں اتفاق و اتحاد کا عملی مظاہر ہ کرنا چاہیے۔ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے بننے کی بجائے ، اختلاف رائے کو برداشت کرنے کا جذبہ پیدا کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنیادی اسلامی تعلیمات میں اسلامی فرقوں کے درمیان اختلاف نہیں۔ ایک معبود،ایک کعبہ، ایک قرآن اور ایک نبی کے ماننے والوں کو لڑائی جھگڑے اور قتل و غارت گری کا بازار گرم کرنے کی بجائے احتیاط سے کام لیناچاہیے۔جس میں علما پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ مجتہدین اور فقہا کے فتاویٰ میں بھی اختلاف ہوتا ہے لیکن وہ ذاتی نہیں فقہی ہے ۔ اس بنا پرقتل و غارت گری اور فرقے نہیں بنائے جاسکتے۔ ا نہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی غفلت کے باعث مصر میںاخوان المسلمون کی منتخب اسلامی حکومت کو فوج نے معزول کرکے صدر ڈاکٹر محمدمرسی کو گرفتار کیا جبکہ اسلامی تحریک نائیجریا کے ایک ہزار کارکنوں کو شہید کرکے آیت اللہ ابراہیم زکذاکی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان محمد علی جناح نے حصول پاکستان کے بعد اس خطہ ارض کو امن و خوشحالی کا گہوارہ اور اسلامی فلاحی مملکت بنانے کا جو خواب دیکھا تھا اس کو عملی جامہ پہنانا ہر پاکستانی کا فرض ہے اور قائداعظم کے اس خواب کو تعبیر دینے کا قرض ابھی تک ہم پر باقی ہے، مسیحی اور دیگر اقلیتیں ہمارے بھائی ہیں جنہیں آئین پاکستان میں مکمل تحفظ اور حقوق دئیے گئے ہیں، پاکستان مسلم لیگ اسلامی تعلیمات اور قائداعظم کے فرمودات کے مطابق ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کرتی رہے گی اور ان کے ہر دکھ و سکھ میں ماضی کی طرح ان کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے یوم قائداعظم اور کرسمس پر اپنے تہنیتی پیغامات میں کہا کہ قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں مائوں، بہنوں، بیٹیوں، جوانوں اور بزرگوں کی عظیم قربانیوں کے بعد حاصل کیے گئے اس ملک کا لاحق تمام خطرات سے تحفظ کرنا ہر پاکستانی کا فرض اولین ہے اور ہمیں آج بھی تحریک پاکستان والے جذبہ کا عملی مظاہرہ کرنا ہو گا کیونکہ یہ ملک ہے تو ہم پاکستانی بھی ہیں اور یہ ہم سب کے تحفظ اور عزت و وقار کا ضامن ہے، ہمیں پاکستان کے دوستوں اور دشمنوں میں تمیز کرنا ہو گی، پاکستان کی سالمیت و یکجہتی کے تحفظ کیلئے انہوں نے مسلح افواج کو عظیم قربانیوں پر خراج تحسین و عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو شانہ بشانہ مل کر پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سربلندی کیلئے جدوجہد کرنا ہو گی جس میں مسیحیوں سمیت تمام اقلیتیں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسیحی بھائی کرسمس کے مبارک موقع پر پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کریں گے جن کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی اقدامات پاکستان مسلم لیگ کے منشور میں شامل ہیں۔#
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے بابری مسجد کی جگہ ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے من گھڑت رام مندر کی تعمیر کی تیاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید مسلم ہندو فسادات کروانے کی سازش اور مودی حکومت کے متعصبانہ ایجنڈے کا حصہ قرار دیا ہے۔ میلادالنبی کی تقریب سے خطاب میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ عید میلادالنبی سے پہلے من گھڑت رام مندر کی تعمیر کی تیاریوں کا شرارت کے سواکوئی مقصد نہیں۔ عالمی برادری کو اس طرف توجہ دینی چاہیے کہ نریندر مودی کی حکومت جہاں کشمیر میں انسانی اور جمہوری حقوق پائمال کررہی ہے ،وہیں بھارت کے اندر بسنے والی مذہبی اقلیتوں کی زندگیاںبھی اجیرن بنا دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں نے بابری مسجد کی دوبارہ تعمیر کے لئے بڑی جدوجہد کی ہے، لیکن ہندوانتہا پسند اپنی حرکتوں کے باعث ایک اور پاکستان کے قیام کی راہ ہموار کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مساجد شعائر اللہ ہیں، مسلمان ان کی توہین برداشت نہیں کرسکتے ۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ پیغمبر اکرم کی حیات طیبہ پر عمل کرنے سے ہم معاشرے کی تمام مشکلات پر قابو پاسکتے اور دنیا میں امن قائم کرسکتے ہیں۔ ان کا پیغام صرف مسلمانوں تک نہیں، دنیا کے تمام انسانوں کے لئے ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان نیاز ی کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ عشق مصطفی مسلمانوں کے لئے میراث ہے، جو نسل در نسل جاری ہے۔ اس کے لئے چاہے جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ محفل عاشقان مصطفی سے خطاب کرتے ہوئے پیر معصوم نقوی نے کہا کہ حضور کی ذات اقدس سے جو لو لگاتا اور ان کی سیرت طیبہ پر عمل کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کے لئے اپنی رحمتوں کے دروازے کھول دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کو رسول کریم کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا چاہیے، تاکہ زمانے کے فسق و فجور سے بچ سکیں۔ زمانہ اخلاقی دیوالیے کا شکار ہورہا ہے، اسے صرف اتباع رسول ہی بچاسکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ اولیا اللہ کی تعلیمات، رسول پاک کی زندگی کی طرف رہنمائی کرتی ہیں۔ جس کے مطابق کسی کو تکلیف دینا درست نہیں۔ ہمیں اسلام کے ضابطہ حیات کی پیروی کرنی چاہیے تاکہ دنیا اور آخرت میںاپنے لئے آسانیاں پیدا کرسکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جس نے قرآن سے منہ موڑا ،وہ راہ راست سے ہٹ کر بھٹک چکا ہے۔چند ڈالروں کی خاطر انسانوں کے خون کے پیاسے کبھی مسلمان نہیں ہوسکتے۔ امن اور اتحاد کاراستہ ہی رسول کی اطاعت اور فرمانبرداری کا راستہ ہے۔ جو لوگ زبردستی اسلام نافذ کرنا چاہتے ہیں وہ قرآن کے راستے سے بھٹکے ہوئے ہیں۔ اور زمانے میں فساد پھیلا رہے ہیں۔ حکومت جسموں پر نہیں دلوںپر کرنے سے اسلام پھیلا ، تلوار سے نہیں۔ جے یو پی کے سربراہ نے کہا کہ اولیا اللہ نے عشق مصطفی کے فروغ کے لئے اپنی زندگیا ںوقف کررکھی تھیں۔ ان کی تعلیمات امن اور اتحاد کا درس دیتی ہیں۔ جنہوں نے بلاتفریق مذہب و مسلک انسانیت کا درس دیا ۔ انس و محبت کے اس کاررواں کی وجہ سے برصغیر میں اسلام پھیلا ۔ ان کا کہنا تھاکہ اسلام میں دہشت گردوںکی کوئی گنجائش نہیں۔ نجی جہادی لشکر اسلامی کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ عوام کو چاہیے کہ انہیں مسترد کرکے اولیا کی تعلیمات کو عام کریں تاکہ اسلام دنیا بھر میں امن کے مذہب کے نام سے جانا اور پہچانا جائے۔ جے یو پی کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک نے اسلام کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ سے خائف ہوکر طالبان، القاعدہ اور داعش جیسی انتہا پسند تنظیمیں پیدا کیں،جنہوں نے اپنے مخصوص نظریات کی خاطر نہ صرف مسلمانوں بلکہ غیرمسلموں کو بھی لقمہ اجل بنایا جس کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔ یزیدی کردار کے حامل یہ ظالم و جابر لوگ رسول کریم کے پیروکار نہیں ہوسکتے۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدرعلامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ پیغمبر اکرم حضر ت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کی سیرت طیبہ زندگی امن اور اتحاد کا درس دیتی اورپوری دنیا کے انسانوںکے لئے نمونہ عمل ہے۔ وہ انسان کامل ہیں۔ انسانی معاشرے کا کوئی ایسا پہلو نہیں جس کی رہنمائی پیغمبرگرامی قدر کی زندگی سے نہ ملتی ہو۔محفل عید میلادالنبی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ خاتم الانبیا نے ریاست مدینہ قائم کرکے اسلام کے نظام حکومت کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔کہ اس میں امن اورانسانی فلاح و بہبود کا بہترین نظام موجود ہے۔ آپ کے اس وقت کی دوسری ریاستوں سے سفارت کاری، میدان جنگ میں سپہ سالاری، گھریلو معاملات میں بہترین خاوند اور باپ ، تحمل برداشت اور صبر کا عظیم نمونہ آپ کی حیات طیبہ کا خاصا آج کے حکمرانوں کے لئے قابل تقلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں انسان اللہ کانمائندہ ہے، اور اسے اختیار دیا کہ وہ صالح لوگوں کو اپنی امانتوں کا امین بنائیں۔اسی لئے انسانی رہنمائی کے لئے خالق کائنات نے انبیا کرام علیہم السلام بھیجے ، پیغمبر اکرم کے بعد نبوت کا دروازہ ختم ہوگیا ۔ ان کے بعد جس نے بھی نبوت کا دعویٰ کیا وہ جھوٹا ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ اسلامی نظام کے نفاذ میں تمام مسائل کا حل موجود ہے، جو اس وقت دنیا کو درپیش ہیں۔ جن میں سب سے زیادہ دہشت گردی اور انتہاپسندی ہے۔علامہ سبطین سبزواری نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لئے جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے حضرت عیسیٰ علیہ السلام پرایمان لائے بغیر ہمار ا ایمان مکمل نہیں ہوسکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی) سیاسی وسماجی شخصیت حلیم عادل شیخ اور ان کے عاشقان رسول ساتھیوں کی جانب سے جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خوشی میںکاروان عید میلادلالنبی کے نام سے ایک بڑی بس کو سبز اور دیگر رنگ برنگے برقی قمقموں سے خوب سجایا گیا۔اور دیگر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ساتھ یہ قافلہ شہر کے مختلف علاقوں ملیر کے مختلف مقامات سے ہوتا ہوا میمن گوٹھ پہنچا۔راستے میں حلیم عادل شیخ ،نعیم عادل شیخ ،بابر انیس ،جاوید اعوان ،فرحان شاہ ،شیخ اقبال ،صدام کنبھر ،کوثر بی بی ،ما ہ گل غفور،اریبہ اور دیگر نے شہریوں میں سبز جھنڈے اور مٹھائیوں کو تقسیم کیا۔قافلے کے شرکاء کی جانب سے بلند آواز میں مرحبا یا مصطفی کو پڑھا گیا۔ اس ووران حلیم عادل شیخ نے راستے بھرمیں اس دن کے حوالے سے اپنی بھرپور عقیدت کا اظہار کیا۔سینئر سیاستدان و سابق صوبائی مشیر حلیم عادل شیخ نے جشن عید میلادالنبی کی خوشی میں پوری قوم کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ حضوراکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی آمد ہی تخلیق کائنات ہے ۔عید میلاد النبی مسلمانوں کے لیے سب سے عظیم تہوار ہے ۔جہاں جہاں دنیا بھر میں چھوٹے بڑے جلوس نکالے جارہے ہیں یہ سب آپ حضوراکرم سے اپنی دلی محبت کا اظہار کرنے والے لوگ ہیں جو اس رات جاگ جاگ کرعبادتیں کرتے ہیں اور عالم اسلام کی بھلائی کے ساتھ امت مسملہ کی سلامتی کی دعائیں بھی مانگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے والی پوری دنیا کے لوگ ہی مبارکباد کے مستحق ہیں،ہمارے ساتھ شریک لوگوں نے جس انداز میں اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کیا ہے اسے دیکھ کر اچھا لگا ہے ،آج کا یہ دن ہمیں باہمی محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ،کیونکہ اسی دن کی وجہ سے کائنات کی ہر شے کا ظہورہوا اور ہمیں اس دنیا میں موجود نعمتوں سے فائدے حاصل ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا یہ قافلہ رات بھر بھی شہر کی سڑکوں پر رواں دواں رہا اور اس کے اگلے روز بھی ہم عاشقان رسول کے ہمراہ سڑکوں پر موجود ہیں۔