کراچی (جیوڈیسک) قوم آج بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا ایک سو انتالیسواں یوم پیدائش منا رہی ہے۔ مزار قائد پر تبدیلی گارڈز کی پروقار تقریب ہوئی۔
پاک فوج کے جوانوں نے گارڈز کی ڈیوٹی کے فرائض سنبھال لیے۔ ملک بھر میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 139ویں یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ قائد اعظم کے یوم ولادت پر مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔
پاک ملٹری اکیڈمی کے 80 کیڈٹس نے گارڈز کی تبدیلی میں حصہ لیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے ایئر فورس کے جوانوں سے گارڈز کی ڈیوٹی سنبھالی۔ کاشن پر قدم سے قدم ملائے، جوانوں نے شاندار پریڈ کی اور مزار کو سلامی دی۔
پاک فوج کے کمانڈنگ آٖفیسر میجر جنرل ندیم رضا نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پاک فضائیہ سے گارڈز کی تبدیلی کی کمانڈ لی۔
بابائے قوم کے یوم پیدائش پر تینوں مسلح افواج کی جانب سے مزار قائد پر پھول کی چادر چڑھائی گئی۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ، گورنر سندھ اور تینوں افواج کے افسران شریک ہوئے۔