اسلام آباد (جیوڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آج پاکستان کے مختصر دورے پر لاہور پہنچ رہے ہیں ۔
اس حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نے سماججی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ آج لاہور کا دورہ کریں گے جہاں مختصر قیام کے دوران وہ اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔