لندن (جیوڈیسک) ہالی وڈ کے اداکار سلویسٹر سٹالون کی مشہور فلموں میں استعمال ہونے والی اشیاء لندن میں نیلامی کے لیے پیش کی گئیں۔ نیلامی کی تقریب کا آغاز سلویسٹر سٹالون نے خود کیا۔
نیلامی میں مشہور فلم کریڈ، روکی اور دی ایکسپنڈبلز میں استعمال ہونے والی اشیاء رکھی گئی تھیں۔ راکی فلم میں سلویسٹر سٹالون کے زیر استعمال بلیک لیدر جیکٹ سب سے مہنگی نیلام ہوئی جو 149000 ڈالرز میں فروخت ہوئی۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم خیراتی ادراوں کو دی جائے گی۔