سندھ کی ہر عرض مسترد، رینجرز اختیارات کا نوٹیفکیشن جاری

Rangers,

Rangers,

اسلام آباد (جیوڈیسک) سندھ رینجرز کو محدود اختیارات دینے سے متعلق صوبائی حکومت کی ہر درخواست مسترد کر دی گئی۔ وفاق کی جانب سے مکمل اختیارات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ رینجرز کو جو اختیارات مدت ختم ہونے سے پہلے حاصل تھے وہ تمام اختیارات اب بھی حاصل ہوں گے۔ سندھ رینجرز کو اختیارات انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت دئیے گئے ہیں۔ رینجرز اختیارات میں توسیع ساٹھ روز کے لئے کی گئی ہے۔ وفاق کی جانب سے اختیارات کی توثیق کے بعد اب رینجرز بغیر اجازت کے کہیں بھی کارروائی کر سکے گی۔

اس سے پہلے سندھ حکومت نے صوبائی اسمبلی کی قرارداد کے ذریعے رینجرز کی جانب سے دہشتگردوں کی مالی امداد میں ملوث افراد اور سہولت کاروں کی گرفتاریوں اور سرکاری دفاتر میں چھاپوں کو وزیر اعلیٰ سندھ اور چیف سیکرٹری سندھ کی پیشگی اجازت سے مشروط کر دیا تھا۔

– See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/314597#sthash.Jh5DY9Qb.dpuf