گلگت (جیوڈیسک) زلزلے سے متاثرہ بالائی علاقوں سمیت گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے ہونے والی برف باری سے سردی اور بڑھ گئی۔ ادھر میدانی علاقوں میں بدستور خشک اور سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔آج سب سے کم درجہ حرارت پاراچنار منفی 10 ، گوپس، اسکردو منفی 08، استور منفی 07،ریکارڈ کیا گیا۔
ملک کے بالائی علاقے ان دنوں سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں ۔ سوات،چترال ، اپر دیر ، لوئر دیر ،مانسہرہ ،ایبٹ آباد میں زلزلہ متاثرین برف باری اور سخت سردی کا سامنا ہے۔گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سےہونے والی برفباری نے موسم کو شدید سرد کردیا ہے، خون جمادینے والی سردی نے شہریوں اور متاثرین کے معمولات زندگی بھی منجمد کردیے ہیں۔
پنجاب کے مختلف شہر ملتان ، فیصل آباد ،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،منڈی بہاالدین ،سرگودھا، ڈیرہ غازی خان اور سندھ میں نواب شاہ ، جیکب آباد ، حیدر آباد ، سکھر سمیت مختلف مقامات پر ٹھنڈی اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں ۔ ادھر خیبر ایجنسی، کوہاٹ، مہمند ایجنسی میں بھی سردی زروں پر ہے۔
دوسری جانب چمن پشین وادی زیارت کان مہترزئی سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم بدستور خشک ہے اور یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، مالا کنڈ ڈویژن اور بالا ئی فاٹا میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔