کرم ایجنسی (جیوڈیسک) پاک افغان سرحد پر قائم سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ 5 زخمی ہو گئے۔
کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد پرقائم سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔
چیک پوسٹ پرموجود اہلکاروں نے حملے کو ناکام بناتے ہوئے بھر پور جوابی کارروائی کی، اس دوران 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ 5 زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن تا حال جاری ہے۔
واضح رہے کہ پاک فوج کرم ایجنسی، خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف منظم آپریشن کر رہی ہے اس کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی منظم انداز میں ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں۔