واشنگٹن (جیوڈیسک) ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں گزشتہ برس اسلحے کی فروخت میں دس ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔ امریکی کانگریس میں پیش کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے دیگر عالمی ممالک کو اسلحے کی فروخت میں گزشتہ برس دس ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جو کہ 2013 کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2014 میں امریکا نے کل چھتیس ارب دو سو کروڑ کروڑ مالیت کا اسلحہ فروخت کیا ۔ اس طرح امریکا اس وقت عالمی اسلحہ مارکیٹ میں 50 فیصد اسلحہ فروخت کرنے والا ملک بن گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق امریکا کے بعد روس دوسرے نمبر پر اسلحہ فروخت کرنے والا ملک ہے ۔ 2014 میں روس نے دس ارب دو سو کروڑ ڈالر کا اسلحہ بیرونی ممالک کو بیچا۔
سویڈن ساڑھے پانچ ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر ، فرانس چارب ارب چار سو کروڑ ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر جبکہ چین پانچویں نمبر پر ہے ۔ چین نے گزشتہ برس دو ارب دو سو کروڑ ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کیا۔