کراچی (جیوڈیسک) ننھی آئیلہ ایک سال کی ہو گئی، وسیم اکرم اور شنیرا نے بیٹی کی سالگرہ بڑی دھوم دھام سے منائی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے جھنڈوں سے سجا کیک سب کی توجہ کا مرکز تھا۔
وسیم کی اہلیہ شنیرا بھی گرین شرٹ پہنے بیٹی کے ساتھ ہستی کھیلتی رہیں، اس موقع پر معمر رانا اور معین خان کے علاوہ بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وسیم اکرم ننھی پری کا ایک سال مکمل ہونے پر بیحد خوش تھے۔
سالگرہ کی تقریب میں تحفے لینے کے بجائے بے سہارا بچوں میں تحفے تقسیم کئے گئے۔