رحیم یارخان : پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع رحیم یارخان کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر میاں عبد المجیب ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ چولستان کی 83لاکھ ایکڑاراضی کوڑیوں کے بھائو لیزپر دینا چولستانیوں پرظلم کرنے کے مترادف ہے۔
حکومت کوچاہئے کہ مقامی چولستانیوں کورقبہ الاٹ کرے اوربجائے غیرملکی کمپنیوں کوکارپوریٹ فارمنگ کے اپنے چولستانیوں کی استعداد کار بڑھا کر چولستان میں ذاتی انقلاب برپاکرے تاکہ ملکی معیشت اورترقی میں اضافہ ہو۔
کارکنوں کی میٹنگ سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل چولستانیوں کے حقوق کی جدوجہد کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کرے گی اور غیرملکیوں کو چولستانی رقبہ دینے کی مذمت کرتے ہیں اس موقع پر عہدیداران سمیت کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔