تہران (جیوڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تمام مسلم ریاستیں دنیا میں اسلام کے بارے میں منفی تاثر ختم کرنے کے لئے کوشش کریں۔
عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا بد قسمتی سے دہشت گردی تشدد اور قتل و غارت مسلم ممالک میں ہو رہی ہے انہوں نیمزید کہا اس برس امریکہ سے کتنے بم اور میزائل خریدیں گے۔
یہ رقم اگر غریب مسلمانوں میں تقسیم کی جاتی تو کوئی بھوکا نہ رہتا۔ عراق اور شام میں لڑائی سے اسرائیل اور اسلام دشمنوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔