کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے سلیمان لاشاری قتل کیس کے جیل ٹرائل کے نوٹی فکیشن کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 7 جنوری تک ملتوی کردی۔
سلیمان لاشاری قتل کیس کے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کے خلاف مقتول کے والد کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمے کی سماعت موجودہ جج سے منتقل کرانے کے لیے ملزم کے اہلخانہ نے کئی جتن کیے،6 مختلف درخواستیں مختلف اوقات میں دیں جو مسترد ہوئیں اب مقدمہ جیل ٹرائل کے لیے بھیجاجارہاہے جو جج تبدیل کرنے کا ایک اور حربہ ہے۔
جسٹس احمد علی ایم شیخ کے بینچ نے حکومت سندھ کوجواب جمع کرانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت7 جنوری تک ملتوی کر دی۔