پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کی ویلج اور نیبرہڈ کونسلوں کے منتخب ناظمین اور کونسلروں نے اختیارات نہ ملنے کے خلاف پشاور میں صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین میں پشاور، مردان، چارسدہ، کوہاٹ اور دیگر اضلاع کے ناظمین اور کونسلر شامل تھے۔ احتجاج کرنے والے ناظمین کا کہنا تھا کہ حکومت نے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
مگر بلدیاتی انتخابات کے چھ ماہ کا عرصہ گذرنے کے باوجود اختیارات کی منتقلی کا وعدہ پورا نہیں ہوسکا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کے واضح احکامات جاری کرے۔