جہلم (عبدالغفور بٹ) فکر حضرت علامہ محمد اقبال اور فرمودات حضرت قائد اعظم محمد علی جناح پر عمل کر کے ہی ایک محب وطن پاکستانی بن سکتے ہیں حضرت علامہ اقبال نے ایک خواب دیکھا اور اسکی اس خواب کی تعبیر حضرت قائد اعظم نے ملک پاکستان کی شکل میں پوری کی، ہم سب کا فرض ہے کہ ملک پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں ، ہمیں اپنی ذاتی پسند اور ناپسند سے نکل کر قومی سطح پر سوچنا ہو گا۔
جناح جرنلسٹ رائٹر فورم جہلم نے جو قائد اعظم ڈے پرِ قائد کا پاکستان کے موضوع پر مقابلہ مضمون نویسی منعقد کر کے ایک دفعہ پھر سوئی قو م کو جگانے میں اپنا اہم کردار ادا کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار معروف شاعرہ سیدہ سمن شاہ(حال مقیم فرانس) نے جناح جرنلسٹ رائٹر فورم جہلم کے مقابلہ مضمون نویسی میں بطور مہمان خصوصی تقریب تقسیم انعامات میں طلباء و طالبات سے کیا، اس موقعہ پر طارق بٹ زہرہ ویلفئیر ٹرسٹ جہلم، ملک انعام الحق کونسلر، عمر بٹ کالم نگار ، صدرتنظیم الفلاح جہلم، چوہدری سہیل عزیز سینئیر صحافی، ڈاکٹر مظہر مشرصدر پریس کلب جہلم،طارق مدنی، راجہ راشد سلیم(الفلاح) سید ہارون الرشید(سماجی کارکن)پنجاب ایجوکیٹر چیرمین اشفاق حیدر، عبدالغفور بٹ چیف ایڈیٹر جہلم جیو ڈاٹ کام نے بچیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
احسان شاکر نے اپنی نظم پیش کی، بہترین صحافی جہلم 2015 ء کا ایوارڈ عبدالغفور بٹ چیف ایڈیٹر جہلم جیو ڈاٹ کام کو فرانس سے آئی معروف شاعرہ سیدہ سمن شاہ اور محمد اشتیاق پال چےئرمین جناح جرنلسٹ رائٹر فورم جہلم نے دیا، بعد ازاں مہمان خصوصی سیدہ سمن شاہ کو یادگاری شیلڈ محمد اشتیاق پال چیئر مین نے ملک انعام الحق کونسلر، عمر بٹ، طارق بٹ ، عبدالغفور بٹ کے ہمراہ پیش کی، اس موقعہ پر چیرمین جناح جرنلسٹ رائٹر فورم جہلم نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس رائٹر فورم کا بنیادی مقصدبچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کتاب کی طرف راغب کرنا اور پڑھنے کے ساتھ لکھنے کی طرف رجحان دلانا ہے اور یہ سکول اور کالج کی سطح پر مقابلہ مضمون نویسی منعقد کرنا ہمارا مشن ہے جس پر آپ لوگوں کے تعاون پر از حد مشکور ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ ہمیں اس سلسلہ میں راہنمائی بھی کرئیں تاکہ ہم اپنے بچوں کو قائد کے پاکستان اور حضرت علامہ اقبال کی بچوں کی خصوصی دعا۔۔ لب پے آتی ہے دعا بن کے تمنا میری۔ ہر بچے کی زبان پر ہوگی اور اسکا بنیادی مفہوم بھی کہ ان بچوں کو ازبر ہوگا۔آخر میں مہمانوں کی تواضع کی گئی۔