لاہور (جیوڈیسک) طالبہ زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عدنان ثناء اللہ، اور اس کے ساتھی، جنہوں نے آٹھویں جماعت کی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، کو تھانہ ریس کورس پولیس سخت سکیورٹی میں عدالت پیشی کے لئے لے آئی اور ان سے تفتیش کے لئے عدالت سے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔
ملزمان کی پیشی کے موقع پر سائلین جمع ہو گئے اور نعرے بازی کرتے رہے، مظاہرین نے ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔
عدالت میں ملزمان کے وکلاء نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی مخالفت کی، تاہم عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ ملزمان کا ڈی این اے کروانے کا حکم بھی دیدیا گیا ہے۔