صنعا (جیوڈیسک) اسامہ بن لادن کے سابق محافظ ناصر البحری طویل علالت کے بعدیمن میں انتقال کرگئے ہیں۔ یمن کے طبی ذرائع کے مطابق چالیس سالہ یمنی شہری ناصر البحری جنھیں ابو جندل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
ہفتے کے روز جنوبی شہر المکلاکے ایک اسپتال میں انتقال ہوا۔ بحری اسامہ بن لادن کی افغانستان میں سکونت کے دوران انکے ڈرائیور بھی تھے۔ بحری کو سنہ 2008 میں گوانتانامو حراستی مرکز سے رہائی دی گئی اور وہ یمن واپس آگئے تھے۔
1990 کی دہائی میں وہ اسلامی شدت پسندوں کی جانب سے بوسنیا، صومالیہ اور افغانستان میں کئے گئے حملوں میں ملوث تھے لیکن بعد میں انھوں نے القاعدہ سے علیحدگی اختیار کرلی۔