کراچی (جیوڈیسک) چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری نے ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ہر جگہ کرپشن کا سامنا کرنا پڑتا ہے، عوام اپنے بنیادی حقوق کیلئے بھی رشوت دینے پر مجبور ہیں۔
کرپشن کی وجہ سے عام آدمی متاثر ہو رہا ہے۔ کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے، انکا کہنا تھا کہ نیب کا ادارہ ملک میں کرپشن کے سدباب کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔
ہمارا خواب کرپشن فری پاکستان ہے۔ قمر الزمان چوہدری نے مزید کہا کہ نیب کے ادارے میں بھی احتساب کا عمل جاری رہتا ہے۔ اگر کوئی کرپشن میں ملوث پایا جاتا ہے تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جاتی ہے۔