کراچی (جیوڈیسک) اعلامیئے کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے ایکسچینج کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ ڈالر وافر مقدار میں موجود ہونے کے باوجود روپے کی قدر میں حالیہ اتار چڑھاؤ کا کوئی جواز نہیں۔
ایکسچینج کمپنیاں سٹے بازوں کی حوصلہ شکنی کے لئے اقدامات کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو ایکسچنج کمپنیاں قواعد پر عمل درآمد نہیں کریں گی ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 21 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔