میچ فسکنگ کے باعث پابندی کے شکار یورپی فٹبالر’’الفریڈو‘‘ کو قتل کر دیا گیا

Alfredo

Alfredo

السلوا ڈور (جیوڈیسک) میچ فکسنگ کی وجہ سے زندگی بھر کے لیے پابندی کا سامنا کرنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر الفریڈو کو قتل کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈییا کے مطابق ایل سلوا ڈور کے کھلاڑی اور نیویارک ریڈ بلز کے اسٹرائیکر الفریڈو پیچیو کوسانٹا آنا کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔ حکام کے مطابق پوچیو اپنے دوستوں کے ساتھ پیٹرول پمپ پر موجود تھے کہ اچانک ایک نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کردی جس سے پوچیو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ ان کے 2 دوست زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ الفریڈو پوچیو ریڈ بلز کی جانب 2002 سے 2013 کے درمیان 86 میچز کھیل چکے ہیں جب کہ 2013 میں ال سسلوا ڈور فٹبال فیڈریشن نے میچ فکسنگ کے الزام میں دیگر 14 کھلاڑیوں سمیت ان پر بھی عمر بھر کے لیے فٹبال کھیلنے پر پابندی عائد کردی تھی اور وہ جب سے ہی انٹرنیشنل فٹبال کی دنیا سے باہر تھے۔