اوکاڑہ : بصیرپور میں مبینہ پولیس مقابلہ ، 2 ڈاکو ہلاک، 3 فرار

Police

Police

اوکاڑہ (جیوڈیسک) اوکاڑہ کے نواح بصیرپور میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2ڈاکو ہلاک جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ہلاک ڈاکوؤں کے ورثا نے رات گئے پہلے ہی لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے زیر حراست بھائیوں کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا تھا ۔

پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے بصیر پورہ میں مبینہ ڈاکو راہ گیروں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس آ پہنچی، پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی اور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2ڈاکو پرویز اور شاہ زین ہلاک جبکہ ان کے 3ساتھی فرار ہوگئے ۔

دوسری جانب اس سے قبل ہلاک ہونے والے پرویز اور شاہ زین کے اہل خانہ نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ دونوں بھائی پولیس کی حراست میں ہیں اور ان کے مارے جانے کا خدشہ ہے ۔