کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام واحد اسپورٹس کمپلیکس کورنگی میں تقریب منعقد کی گئی جس میں سال2015 کا بہترین اسپورٹس فوٹوگرافر ایوارڈ دیا گیا ایوارڈ کے لیے صدارتی ایوارڈ یافتہ فوٹوگرافر زاہدالرحمان نے سید محمد سجادکا نام تجویز کیا زاہدالرحمان نے کہا کے محمد ارشد نے شوٹنگ بال، بیڈمنٹن، باسکٹ بال اور دیگر کھیلوں کے ٹورنامنٹس اور اسپورٹس تقاریب کو کور کیا ہے۔
جس میں ان کی فوٹوگرافری قابل تعریف ہے تقریب کے مہمان خصوصی انفارمیشن آفیسر بلدیہ کورنگی محمد ارشد نے سید محمد سجاد کو بہترین اسپورٹس فوٹوگرافر کا ایوارڈپیش کیا اس موقع پرصدارتی ایوارڈ یافتہ فوٹوگرافر زاہدالرحمان نائب صدر سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن ایم شمیم قریشی صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان نائب صدر کراچی شوٹنگ بال ملک فاروق اعوان اور دیگر کھیلوں سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔