جدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب میں مسجد حرام کی توسیع کے ذمہ دار ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بیت اللہ کے طواف کیلئے بنائے گئے۔
عارضی طور پر معلق مطاف کو آئندہ ماہ صیام سے قبل ہٹا دیا جائیگا جس کے بعد عمرہ زائرین مستقل مطاف ہی سے بیت اللہ کا دیدار کریں گے۔
توسیع حرم کی تکنیکی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہنگامی مطاف کی جگہ مستقل مطاف کی تیاری کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔