قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے ناقص کارکردگی، فرائض میں غفلت برتنے اورعوامی شکایات پر ایس ایچ او صدر پتوکی سب انسپکٹر شاہد رفیق کو معطل کر کے لائن حاضر کردیا اور اس کے خلاف محکمانہ کاروائی کا آغاز بھی کردیا جبکہ 4 ایس ایچ اوز جن میں ملک کفایت حسین ایس ایچ او بی ڈویژن، محمد عرفان گل ایس ایچ او تھہ شیخم ،عبدالغنی ایس ایچ او کنگن پور اور حاجی عبدالعزیز کو لائن حاضر کردیا ہے ۔ دیگر افسران میں سے ایس ایچ او صدر چونیاں انسپکٹر اشفا ق حسین کو ایس ایچ او بی ڈویژن، انسپکٹر محمد ایوب کو ایس ایچ او صدر پھولنگر سے ایس ایچ او صدر چونیاں جبکہ حاجی اکرم کو راجہ جنگ سے ایس ایچ او صدر پھولنگر ،انسپکٹر عمران سعید کو پولیس لائن سے ایس ایچ او راجہ جنگ ، انسپکٹر محمد عمران کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھہ شیخم ، انسپکٹر ملک شمشیر علی کو ایس ایچ او صدر پتوکی ، سب انسپکٹر طاہر محمود انچارج چوکی حبیب آباد سے ایس ایچ او سٹی پھولنگر اور انسپکٹر طاہر بشیر کو سی آئی اے قصور ہیڈکوارٹر سے ایس ایچ او کنگن پور تعینات کر کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ڈی پی او قصور نے تعینات ہونے والے ایس ایچ او ز کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر دن رات ایک کردیںعوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیںشہریوں کو تحفظ مہیا کر کے لوگوں کی دعائیں لیں اورمحکمہ کے لئے نیک نامی کا باعث بنیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (محمد عمران سلفی سے) معذور افراد بھی معاشرے کا فعل اور کاآمدحصہ ہیں،تحصیل کے 887 کوافراد کو کارڈز تقسیم کر دئیے گئے ہیں ،نئے افراد کی رجسٹر یشن جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر محمد نواز گو ندل، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتو کی محمد نواز گو ندل نے کہا کہ معذور افراد بھی معاشرے کا حصہ ہیں لیکن انکو حقار ت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے جو کہ قابل مذمت فعل ہے اور انہیں لاوراث سمجھتے ہو ئے تنہا چھو ڑ دیا جاتا ہے اسی سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی کی بدولت ،معذور افراد کو معاشرے کا قیمتی سرمایہ بنانے اورانکی مالی کفالت کیلئے خدمت کارڈ پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد ایسے افراد کو گدھا گری سے بچانا ہے اسی سلسلے میں پنجاب حکومت کے اس پروگرام کے تحت معذور افراد کو ماہانہ 1200 روپے کی امداد سہ ماہی بنیادوں پر بذریعہ اے ٹی ایم کارڈ ادا کی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہو ں نے تحصیل پتوکی میں 887 کوافراد کو کارڈز تقسیم کر نے کی تقر یب سے سول ہسپتال میں خطاب کے دوران کیااس موقع پر عمر ان چو ہدری ،جاوید سہو ترا ،مقدر حسین ،محبو ب عاشق ،محمود گھمن ،محمد نو ید شیخ ،کاشف چو ہدری ،سیف اللہ جمیل ،ڈپٹی سو شل و یلئفیر ملک محمد الیاس اور دیگر بھی مو جو د تھے مذید کہا کہ ان افراد کی خد مت دین کا حصہ ہے جس میں مخیر حضرات کو بھی حصہ لینا چاہیے ان افراد کو کارڈز تقسیم کر دئیے گئے ہیں جبکہ نئے آنے والے افراد کی رجسٹر یشن بھی کی جا رہی ہے خدمت کارڈز کا اجراء ایک انتہائی قابل تحسین اقدام ہے تقر یب کے آخر پر سپیشل افراد نے حکو مت کے اس قدم کو سر اہا اور خر اج تحسین پیش کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (محمد عمران سلفی سے) پریس کلب قصور کا اجلاس چیئرمین پریس کلب اشرف واہلہ کی زیر صدارت ہوا جس میں گر وپ لیڈرحاجی محمد شریف مہر ،مہر محمد جاوید ، ڈاکٹرسلیم الرحمن صدر،یونین آف جرنلسٹس میں عطاء محمدقصوری صدر، جبکہ الیکٹرونکس میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن میں اجمل شاد صدر، تکریم علی جنرل سیکرٹری ،محمداحمدچوہدری جنرل سیکرٹری، طارق محمود جٹ جنرل سیکرٹری ،محمدشفیق سیہجریا،سینئر نائب صدر،عمران زیب نائب صدر ،تکریم علی جنرل سیکرٹری،ذاکرحسین خان جوائنٹ سیکرٹری ،وسیم اکرم ذکی فنانس سیکرٹری ،سلیم انجم سیکرٹری نشرواشاعت ،توصیف شاد آفس سیکرٹری ،سینئر نائب صدر عمران فیضی،خالد نواز خان نائب صدر، محمداحمد چوہدری جنرل سیکرٹری،نوراحمدخان جوائنٹ سیکرٹری ،مہرعبدالغفار فنانس سیکرٹری ،محمدرفیع سیکرٹری نشرواشاعت ،فاروق احمدمئیو، محمدنواز کریمی سینئر نائب صدر ،ملک ابوبکر نائب صدر، ،محمدنصیر جوائنٹ سیکرٹری ،وسیم اکرم بھٹی فنانس سیکرٹری ،،ملک افتخار سیکرٹری نشرواشاعت و دیگر صحافیوں نے شرکت کی اجلا س میں سینئر صحافی اعجاز احمد ملک کے بڑے بھائی حق نواز کی وفات پر تعزیز کا اظہار کیا گیا مر حوم کیلئے فا تحہ خوانی اور دعا ئے مغفرت بھی کی گئی ۔ قصور(محمد عمران سلفی سے)دیپال پورروڑ پر دربار بابا شیخ علم دین کے قریب کوسٹر اور گدھا ریڑھی میں تصادم کے نتیجے میں بزرگ خاتون جاں بحق جبکہ چار خواتین سمیت دس افراد زخمی ،زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں بھجوا دیا گیا،تفصیلات کے مطابق کوسٹر ڈرائیور اللہ دتہ مسافروں سے بھری بس لے کر چونیاں سے الہ آباد جارہاتھا کہ جب دربار بابا شیخ علم دین کے قریب پہنچے تو بس تیز رفتار ی کے باعث مخالف سمت سے آنے والی گدھا گاڑی سے ٹکرا کرسٹرک سے نیچے اترکر الٹ گئی،جس کے نتیجے میں پانچ خواتین صابراں بی بی،نظر بی بی،راحیلہ ،فضیلت،علی حیدر،حنیف ،تنویر سمیت دس افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا جارہاتھاکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے80 سالہ صابراں بی بی راستے میں ہی دم توڑ گئی جبکہ باقی زخمیوں کو قصور کے مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (محمد عمران سلفی سے) پرانی منڈی پتو کی میں اوباش ملزمان کی شادی شدہ عورت سے زبردستی زیادتی،تفصیلات کے مطابق گلشن سبحان کالونی پتو کی کے رہائشی اللہ دتہ کی اہلیہ شہناز بی بی اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ ڈاکٹر کے پاس دوائی لینے کے لیے جارہی تھی جب وہ پرانی منڈی پتو کی میں ملزم ظفر کے گھر کے قریب سے گزر رہیں تھیں تو ملزم ظفر اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ انھیں زبردستی کھینچ کر اپنے گھر میں لے گیا اور شہناز بی بی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ اس کے باقی دو ساتھی گھر کے دروازہ پر پہرہ دیتے رہے،پولیس تھانہ سٹی پتو کی نے شہناز بی بی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (محمد عمران سلفی سے) کنگن پور اور پتو کی میںمختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق مدعیہ ساجدہ بی بی نے بتایا کہ پندرہ سال قبل اسکی بیٹی شمیم کی شادی کنگن پور کے نواحی گائوں حسنہ کے رہائشی مختار احمد کے ساتھ ہوئی تھی ،گھریلو ناچاکی پر ملزم مختار احمد نے اپنے دیگر ساتھیوں جاوید،صغراں بی بی،نازیہ بی بی اور حنیف وغیرہ کے ساتھ مل کر میری بیٹی شمیم بی بی کو بے دردی سے کو قتل کرکے اس کو زبردستی دفنادیا اور ہمیں اطلاع کردی کہ شمیم بی بی زہریلی چائے پینے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی ہے،جبکہ عینی شاھدین کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشدد کے واضع نشانات موجود تھے، پو لیس تھانہ کنگن پور نے مقتولہ کی والدہ ساجدہ بی بی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، قتل کا دوسرا واقع کاشف چوک پتو کی میں پیش آیا جہاں نامعلوم مخالفین نے پینتیس سالہ شخص کو قتل کرکے اسکی نعش سڑک کنارے پھینک دی اور فرار ہوگئے،پولیس تھانہ سٹی پتو کی نے نعش کو قبضے میں لیکر مردہ خانے جمع کروا دیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (محمد عمران سلفی سے) منا فع بخش قومی ادارہ واپڈا کی غیر ملکی ،آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی ہدایات پر اور بھاری کمیشنوں کے حصول کی غرض سے ہونے والی نجکاری کیخلاف واپڈا پیغا م لیبر یونین کے زیر اہتما م آ ج پاکستان بھر کی سطح پر پچاس سرکلوں میں ملازمین بھوک ہڑتال کر کے واپڈا آ فسز کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے ۔اس سلسلہ میں قصور میں بھی احتجاجی دھرنا دیا جائے گا جس میں مرکزی عہدیدار رانا محمد اجمل ،زونل چیئر مین محمد منیر ،چیئر مین سرکل مولوی ادریس اور زونل سیکرٹری قصور و مرکزی عہدیدار سہیل محمود چوہدری اور چونیاں،پتو کی تحصیلو ں کے عہدیداران و ملازمین شرکت کریں گے اس موقع پر عوام دشمن و ملازمین کے معاشی قتل کر نے کے ظالمانہ اقدام جو کہ ایک سازش کے تحت واپڈا کو پرائیوٹائز کر نے کی بھر پور مخالفت کر تے ہو ئے عہدیداران پیغام لیبر یونین احتجاجی شرکاء سے خطاب کر یں گے جبکہ 7جنور ی کو سرکل قصور کے عہدیداران مرکزی تنظیم کے احتجاجی دھرنا جوکہ پنجاب اسمبلی کے باہر دیاجائے گا میں بھی اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گے اور حکومت سے نجکاری کے غیر قانونی ،غیر آ ئینی ،غیر اصولی اقدام کر نے کی روک تھام کیلئے بھر پور مظاہرہ کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈسٹرکٹ بار قصور کے رکن چوہدری محمد شہزاد گجر ایڈ ووکیٹ ،نو منتخب کونسلروں ایا ز احمد خاں ،چوہدری محمد انور ،ظفر اقبا ل کھو کھر نے اپنے بیان میں پاسپورٹ آ فس قصور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور عملہ کی شاندار کا ر کردگی اور دفتر کو کر پشن فری بنانے کے اقدامات کو سراہا اور کہاکہ پاسپورٹ آفس کا عملہ عوام سے انتہائی حسن سلوک سے پیش آ تاہے اور پاسپورٹ کے حصول کیلئے آ نے والے ضلع بھر کے عوام کو سہولیات ،راہنمائی بہم پہنچائی جا رہی ہیں ۔جس سے عوام استفادہ حاصل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کے دفتر کے عملہ پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ،بے سرو پا اور غیر حقیقی ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں۔ کیونکہ قصور کے عوام کو برسوں بعد بہترین سہولت میسر آ ئی ہے۔