نیویارک (جیوڈیسک) امریکی گیلپ پول کے مطابق سال 2015 میں بھی سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن مسلسل 14 ویں سال بھی دنیا کی پسندیدہ ترین خاتون قرار پائی ہیں جب کہ لڑکیوں کی تعلیم میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی ملالہ یوسف زئی کو دوسری پسندیدہ ترین خاتون قرار دیا گیا ہے۔
گیلپ پول کے مطابق ہیلری کلنٹن کو 20 ویں مرتبہ دنیا کی پسندیدہ ترین خاتون کا اعزاز ملا ہے جس کے بعد وہ مسلسل 14 ویں مرتبہ پسندیدہ ترین خاتون کہلانے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ پول میں امریکی صدر براک اوباما کو 8 ویں مرتبہ دنیا کا پسندیدہ ترین انسان قرار دیا گیا ہے۔
جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کو دنیا کی سب زیادہ پسند کی جانے والی خواتین میں دوسرا نمبر دیا گیا ہے جو ان کی شخصیت کی مقبولیت کا آئینہ دار ہے۔