برسلز (جیوڈیسک) نئے سال کے موقع پر بیلجیم کو خون میں نہلانے کا دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
بیلجیم پولیس نے خفیہ اطلاعات کے بعد دارالحکومت برسلز، صوبہ فلیمش، برا بینٹ اور لیج میں چھاپے مار کر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے 2 افراد کو گرفتار لیا۔
پولیس نے ملزمان کے ذاتی استعمال کے کمپیوٹر اور ان کے پاس موجود فوجی وردیاں اپنے قبضے میں لے لیں تاہم ان کے قبضے سے کسی قسم کا کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتاریوں کا کوئی تعلق پیرس حملوں سے نہیں۔
تاہم گرفتار افراد میں سے ایک کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ دہشت گردوں کا سیل چلانے کا انچارج ہے جب کہ وہ لوگوں کو داعش میں شمولیت کے لیے بھی تیار کرتا ہے۔