برازیل: بارش کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے چار افراد ہلاک

Landsliding

Landsliding

ساؤپاؤلو (جیوڈیسک) برازیل کے شہر ساؤپاؤلو کے مضافاتی علاقوں میں شدید بارش کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق تودے گرنے سے دو مکان مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور ملبے تلے آٹھ افراد دب گئے۔

ملبے تلے دبے باقی افراد کر نکال لیا گیا ہے۔ حکام نے مزید تودے گرنے کے خدشے کے پیش نظر آبادی کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔