اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس منصوبے میں مبینہ خورد برد پر نیب نے چھان بین شروع کر دی ہے۔
اس حوالے سے منصوبے سے جڑے اہم شخصیات کے بینک اکاونٹس کی چھان بین کے لیے اسٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین میٹروبس منصوبہ حنیف عباسی، وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چودھری، کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی او روالپنڈی کے اکاونٹس کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔