لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے بچے باپ سے لیکر ماں کے حوالے کر دیئے، احاطہ عدالت میں بچوں نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا، عدالت میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔
لاہور ہائی کورٹ میں بچوں کی حوالگی کیس کی سماعت ہوئی تو عدالت نے باپ کی تحویل سے لیکر بچے ماں کے حوالے کر دیئے تاہم عدالتی فیصلے کے بعد بچوں نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔
سات سالہ فاطمہ، پانچ سالہ علی اور تین سالہ تحریم رو رو کر باپ کے ساتھ جانے پر اصرار کرتے رہے اس موقع پر احاطہ عدالت میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔