لاہور (جیوڈیسک) اجتماعی زیادتی کا نشانہ والی لاہور کی طالبہ اور مرکزی ملزم کا بیان ریکارڈ نہ ہو سکا، عدالت نے مرکزی ملزم عدنان ثنا اللہ کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت آئندہ روز کیلئے ملتوی کر دی۔
آج سماعت کے دوران طالبہ اور مرکزی ملزم عدنان ثنا اللہ بیان ریکارڈ کرانے کیلئے کینٹ کچہری میں پیش ہوئے، عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے دونوں کو آئندہ روز پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
مجسٹریٹ ذکاء اللہ کی عدالت میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طالبہ صبح ہی پہنچ گئی جبکہ پولیس مرکزی ملزم کو چاردسے چہرہ ڈھانپ کر لے آئی ،ملزم اور مدعی گروپ کے عدالت میں داخلے کے بعد دروازہ بند کر دیا گیا۔
سماعت پر طالبہ اور عدنان ثنا اللہ کا بیان مرکزی ملزم کے وکیل کی عدم پیشی کے باعث ریکارڈ نہ ہو سکا، جس پرمجسٹریٹ نے سماعت آئندہ روز تک کیلئے ملتوی کر دی۔