میکسیکو (جیوڈیسک) کولیما میں آتش فشاں پھٹ گیا جس کے بعد مقامی انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے لوگوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ انتظامیہ نے قریبی کئی رہائشی علاقوں کو خالی کرا لیا ہے.
آتش فشاں پھٹنے کے بعد کئی دھماکے سنے گئےجس کے بعد پندرہ سو میٹر اونچے دھویں کے بادل اٹھنے شروع ہوگئے.رواں سال جولائی سے وقفے وقفے سے اس پہاڑی سلسلے میں آتش فشاں پھٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔