بیلجیم: نئے سال پر حملے کی منصوبہ بندی کا شبہ، 2 افراد گرفتار

Arrested

Arrested

برسلز (جیوڈیسک) بیلجیئم کی پولیس نے دو افراد کو نئے سال کے موقع پر حملے کرنے کے منصوبے کے شبے میں گرفتار کر لیا ہے۔

اس کے لئے اتوار اور پیر کو برسلز سمیت فلیمش برابینٹ اور لیگ صوبوں میں چھاپے مارے گئے۔

پولیس کو چھاپے کے دوران فوجی وردیاں اور پروپیگنڈا مواد ملے جبکہ کوئی بھی اسلحہ یا دھماکہ خیز مادہ بازیاب نہیں کیا جا سکا۔ پیرس حملے کے بعد بیلجیئم ہائی الرٹ پر ہے۔