مردان (جیوڈیسک) نادرا کی جانب سے تیس لاکھ روپے کا امدادی چیک مردان خود کش حملے میں شہید سیکورٹی گارڈ پرویز خان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
چیئرمین طارق مبین کہتے ہیں کہ نادرا دفاتر کی سیکیورٹی کا نظام از سر نو وضع کیا جا رہا ہے۔ چیئر مین نادرا نے مردان میں جائے حادثہ کا دورہ کیا اور خود کش حملہ آور کو روکنے والے شہید سیکورٹی گارڈ پرویز خان کے گاؤں بخشالی بھی گئے۔
شہید سیکورٹی کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور نادرا کی جانب سے تیس لاکھ روپے مالیت کا امدادی چیک حوالے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز خان نے اپنی جان قربان کر کے کئی لوگوں کی زندگی بچا کر جرات کی مثال قائم کی۔