مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ڈاکٹر محمد ریاض انجم کو”بابائے قصور” کا خطاب ملنے پر پریس کلب مصطفی آباد کی مبارکباد، گزشتہ روزڈسٹرکٹ گورنمنٹ قصور نے پنجاب کھوج گڑھ مصطفی آباد کے ڈپٹی ڈرایکٹر ڈاکٹر محمد ریاض انجم کو دیے گئے خطاب ”بابائے قصور ” کی توثیق کر دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بُلھے شاہ ادبی سنگت قصورنے اپنی ایک قرارداد کے تحت معروف ادیب ، شاعر،نقاد، محقق، مورخ،استاداور صحافی،پنجاب کھوج گڑھ مصطفی آباد کے ڈپٹی ڈرایکٹر ڈاکٹر محمد ریاض انجم کو اُن کی علمی و ادبی اور تاریخی خدمات کے حوالہ سے بابائے قصور کا خطاب دیا۔
جسے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ گورنمنٹ قصور نے بھی اس خطاب کی توثیق کر دی تھی۔جس پر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کے صدر محمد عمران سلفی ودیگر صحافیوں نے ڈاکٹر محمد ریاض انجم کو”بابائے قصور” کا خطاب ملنے پر مبارکباد دی۔