لاہور (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ پراپرٹی ٹیکس شریف برادران کی رہائشگاہ جاتی امراء رائیونڈ کا ساڑھے 12 لاکھ روپے ایکسائز کو جمع کرایا گیا ہے جبکہ ماڈل ٹاؤن میں شریف برادران کی رہائشگاہ کا پراپرٹی ٹیکس 39237 روپے وصول کیا گیا ہے۔
اسی طرح ماڈل ٹاؤن میں ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائشگاہ کا پراپرٹی ٹیکس ان کے بیٹوں حسن محی الدین اور حسین محی الدین سے 10909 روپے وصول کیا گیا جبکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی نے ظہورالہی روڈ پر اپنی رہائشگاہ کا 76 ہزار روپے پراپرٹی ٹیکس ادا کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زمان پارک میں رہائشگاہ کا پراپرٹی ٹیکس 14207 روپے بنتا ہے جو تاحال ادا نہیں کیا گیا جس پر ان سے سرچارج کے ساتھ ٹیکس وصول کیا جائیگا۔