کروڑ لعل عیسن (حسن طارق سے) میونسپل کمیٹی فتح پور میں ملک احمد علی اولکھ کا گروپ کا چئیرمین منتخب ہونے کے امکانات روشن۔ 11 میں سے 6 کونسلروں نے اتحاد قائم کر لیا۔
رانا غلام مصطفٰی بابویا چوہدری محمد شفیع گجر چئیرمین ہو سکتے ہیں، تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی فتح پور کے 11میں سے6کونسلروں رانا غلام مصطفٰی بابو،چوہدری شفیع گجر،چوہدری اظہار کاہلوں،عبدالرزاق،ملک حنیف کھرل ،ملک محمد اشرف نے چئیرمین کا متفقہ امیدوار سامنے لانے کے لئے عہد کر لیااور کسی ایک کوامیدوار بنایا جائے گااگر کسی وجہ سے فیصلہ نہ ہوسکا تو سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی جس کو چئیرمین نامزد کریں گے قابل قبول ہوگا تمام 6 کونسلروں نے ملک احمد علی کو اختیار سونپ دیے۔