واشنگٹن (جیوڈیسک) دنیا بھر میں دہشت کی علامت انتہا پسند تنظیم داعش کا قیام پوری دنیا کے لیے ایک معمہ رہا ہے۔ اب ایک سابق امریکی میرین اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ داعش کو بنانے میں امریکی افواج ملوث ہیں۔
دو دفعہ عراق میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے ونسنٹ نے اپنے حالیہ مضموں میں انکشاف کیا ہے کہ وہ جب دوسری مرتبہ عراق میں تعینات ہوئے تو انہوں نے امریکی فوج کو وہی کچھ کرتے دیکھا جو آج داعش کر رہی ہے۔
ونسنٹ کے مطابق امریکی افواج معصوم عوام کو تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے اور بلا وجہ قتل کر دیتے تھے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ امریکی افواج عراق میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہی تھیں جس کا خامیازہ اب پوری دنیا بھگت رہی ہے۔