ایسا آدمی نہیں جو کسی سے معافی مانگے: پرویز مشرف

Musharraf

Musharraf

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ایک فلم کے پریمئر کی تقریب میں سابق صدر پرویز مشرف نے شرکت کی۔ سابق صدر نے نواب اکبر بگٹی کے قتل پر معافی مانگنے کے حوالے سے جمیل بگٹی کا دعویٰ سختی سے مسترد کر دیا۔

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ وہ ایسے آدمی نہیں ہیں جو کسی سے معافی مانگیں۔ نواب اکبر بگٹی کے بیٹے جمیل بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز مشرف نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں معافی مانگی ہے۔