واشنگٹن (جیوڈیسک) ایک سروے سے پتا چلتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں 11 ستمبر 2001 سے اب تک امریکیوں کی سب سے زیادہ تعداد غیر مطمئن دکھائی دیتی ہے جب کہ 40 فیصد نے کہا ہے کہ دہشت گرد امریکا کے خلاف لڑائی جیت رہے ہیں۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ تقریباً 3 چوتھائی امریکی اوباما انتظامیہ کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی کوششوں پر نکتہ چینی کرتے ہیں، جبکہ اس سے کہیں زیادہ لوگوں نے 2007 میں جب جارج ڈبلیو بش صدر تھے، 61 فیصد نے اسی نوعیت کے جذبات کا اظہار کیا تھا۔
یہ سروے ’’اوپینین ریسرچ کارپوریشن‘‘‘ نے مشترکہ طور پر کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 55 فیصد ری پبلیکنز کے خیال میں مذہبی شدت پسند سب سے آگے ہیں جب کہ ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے 52 فیصد اس عالمی تنازع کو تعطل قرار دیتے ہیں۔