ابوجا (جیوڈیسک) نائجیریا کے صدر نے کہا ہے کہ وہ 200 سے زائد اسکول کی طالبات کی رہائی کے لیے بوکوحرام کے ساتھ بات چیت کو تیار ہیں۔
مذکورہ مغوی شدہ طالبات کو گزشتہ برس ملک کے شمال مشرقی شہر چیبوک سے اغواء کیا گیا تھا۔ اغواء شدہ طالبات میں سے کچھ بوکوحرام کے چنگل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئیں مگر بقیہ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں تھی۔
اب نائجیریا کے صدر محمدو بوہاری نے کہا ہے کہ وہ ان طالبات کی رہائی کے لیے بوکوحرام کے کسی بھی قابل اعتبار رہنما سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔