کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) حکومت کے پاس وسائل ضرور ہیں لیکن سرکاری اداروں کی کارگردگی تسلی بخش نہیں دوآبہ فاؤنڈیشن جیسی تنظیموں کے ذریعے بہتر کام کیا جا سکتا ہے احمد علی اولکھ، مخئیر حضرات خلوص نئیت کے ساتھ فلاحی تنظیموں کی مدد کریں تو انسانیت کی خدمت کے کاموں کو آگے بڑھاکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے طارق پہاڑ، دوآبہ فاؤنڈیشن محروم طبقات کوطاقت ور بنانے کے لیے مصروف عومل ہے۔
غلام رسول اصغر،تفصیل کے مطابق کروڑ لعل عیسن کے مقامی ہوٹل میں دوآبہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پروجیکٹ شئیرنگ اجلاس سے سابق صوبائی وزیر احمد علی اولکھ ،صدریونیورسل ہیومن رائٹس طارق محمود پہاڑ ،غلام رسول اصغرعثمان اولکھ نے شرکہ سے خطاب کیا ،اجلاس کی صدارت معروف صحافی وصدر ہیومن رائٹس انٹرنیشنل طارق محمود پہاڑ نے کی جبکہ مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ تھے۔
ملک احمد علی اولکھ نے کہا کہحکومت کے پاس وسائل ضرور ہیں لیکن سرکاری اداروںکی کارگردگی تسلی بخش نہیں دوآبہ فاؤنڈیشن جیسی تنظیموں کے ذریعے بہتر کام کیا جاسکتاہے،انہوں نے کہا کہ دوآبہ فاؤنڈیشن لوگوںکی غربت دور کرنے کے لئے کام کر رہی ہے ،دوآبہ فاؤنڈیشن کی جانب سے شجر کاری ڈرپ ایری گیشن سمیت کسانوںکی بہتری کے لئے کام کرنے اور سیڈ بنک کے قیام بھیڑ بکریاں اور مرغیاں تقسیم کرنے سمیت بایو گیس پلانٹ اور بے روز گار افراد کو ہنر مند بنانے کے لئے فنی تربئیتی پروگرام لوگوں میں خوشحالی کا باعث ہیں ،سابق صوبائی وزیر نے دوآبہ فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں این جی اوزکو بڑی اہمیت حاصل ہے طارق محمود پہاڑ نے کہا کہ دوآبہ فاؤنڈیشن ضلع لیہ میں گزشتہ کئی سالوں سے محروم طبقات کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کوششوں میں مصروف ہے۔
تحصیل کروڑ کی 22یونین کونسلوںکوآفات سے بچاؤ کے لئے کمیٹیوں کا قیام اور متاثر علاقوں میں 84لائف جیکٹس کی فراہمی اور کسی بھی آفات سے بچاؤ کے لئے سیلابی علاقوں سمیت دیگر میںلوگوں اور سکول کے بچوں کی ٹرینگ سے ایمرجنسی کی صرتحال سے نبٹنے اور خطرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی ،جنرل کونسلر ملک عثمان اولکھ نے کہ دوآبہ فاؤنڈیشن بہترین رفاہی ادارہ ہے حکومت کا کوئی بدل نہیں تاہم ایسی تنظیمیں لوگوں کے لیے نعمت سے کم نہیںفوکل پرسن غلام اصغر نے کہا کہ دوآبہ فاؤنڈیشن محروم طبقات کو طاقت ور بنانے کے لئے مصروف عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحصیل چوبارہ کی پسماندہ 3یونین کونسلوںنواں کوٹ ،چوبارہ،اور جمال چھپری میں 150گندم کے نمائشی پلاٹ125چنے کے نمائشی پلاٹ ،12سیڈ بنک 28ڈرپ ایری گیشن سسٹم 24سپرنکل ایری گیشن سسٹم12 بائیوگیس150بایئوپٹ پلانٹ جبکہ تین لائیوسٹاک کی تربیت کے ادارے 700 بکریوں اور 800مرغیوں30000ہزار پودے تقسیم کئے گئے جبکہ 6نرسریاں قائم کی گئی ہیں1700کچن گارڈن پلانٹ اور500افراد کو کاروبار کے لئے مالی امداد دی گئی۔
اس موقع پر التقوٰی ویلفئیر کے صدرملک اسماعیل کھوکھر ،گلوبل ڈیولپمنٹ کی انیلا عزیز،اسلم شمس،سابق صدر بار ذوالفقار علی خان ایڈوکیٹ معروف قانون دان صفدر علی جتوئی،SDoذکاء اللّہ خان ،صدر پریس کلب زاہد شیخ،ملک مختیار کھوکھر TMAافیسر ،گلوبل ڈیولپمنٹ کے محمد عثمان غنی نوید اکرم ،یونیورسل ہیومن رائٹس کے سیکٹری اطلاعات جاوید سلیمی،سوشل ویلفئیر اور تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔