فیصل آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما و صدر انجمن تاجران منٹگمری بازار حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے یکم جنوری سے صنعتوں کیلئے بجلی کی فی یونٹ 3 روپے کم کرنے کا اعلان کر کے مخالفین کی صفوں میں ہلچل مچا دی ہے’ پٹرولیم قیمتوں میں کمی اور بجلی کی قیمتیں کم ہونے سے مہنگائی کا زور ٹوٹ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول اورعمران اب ایک ہی ٹرین پر سوار ہو کر نوری نت کی بڑھکیں مارنے لگے ہیں تاہم دونوں یاد رکھیں عوام انہیں ٹھکرا چکے ہیںلودھراں کی ایک سیٹ جیت کر اترانے والی تحریک انصاف یاد رکھے اس سے قبل ہونیوالے تمام ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں عوام نے ان کے خلاف اپنا ووٹ استعمال کرکے انہیں ان کی اوقات یاد دلادی تھی۔
ہمارے قائدین نے جہانگیر ترین کو مبارکباد پیش کرکے جمہوری رائے کا اظہار کردیا ہے اب عمران خان پر منحصر ہے کہ وہ اپنی رٹ کو چھوڑ کر کیاملکی ترقی کے لیے کوئی کردار ادا کریں گے کیونکہ ان کی دھاندلی دھاندلی رٹ قطعی طور پر فلاپ ہوچکی ہے’ انہوں نے آخر میں کہا کہ نریندرمودی نے پاکستان آکر وزیراعظم نوازشریف کی امن کوششوں کو جلابخشی ہے اورثابت ہوگیا ہے کہ میاں نوازشریف دورحاضرکے سب سے کامیاب ترین لیڈر ہیں۔۔