ممبئی (جیوڈیسک) سابق ملکہ حسن اشیریہ رائے کو بچن خاندان کی بہو ہوئے کئی برس ہوئے لیکن سلمان خان کے ساتھ ان کے دھواں دھارعشق کئی برس گزرجانے کے باوجود ہر ایک کو یاد ہے اورسلو میاں کے دل میں اس کی چنگاری اب بھی دبی ہوئی ہے شائد اسی لئے وہ ان کے خلاف کچھ سن نہیں سکتے۔
ایسا ہی ہوا اس وقت جب انہوں نے دیکھا کہ ان کے دوست ایشوریا کا مذاق اڑارہے ہیں تو ان سے برداشت نہ ہوا اور وہ اپنے دوستوں پر برس پڑے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ممبئی میں ایک ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی جس میں بالی ووڈ کی اہم شخصیات کے علاوہ سلمان خان اور ایشوریہ رائے بھی شریک تھے، تقریب کے دوران سلو میاں کے دوستوں کی جانب سے چہ مگوئیاں کی گئیں کہ اگر دونوں کا ایک دوسرے سے سامنا ہوگیا تو ان کا ردعمل کیا ہوگا.