کراچی (جیوڈیسک) ایک ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 3 اعشاریہ 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر میں مہنگائی کی شرح 3 اعشاریہ 2 فیصد رہی جبکہ نومبر میں مہنگائی کی شرح میں 2 اعشاریہ 7 فیصد اضافہ ہوا تھا ۔
ایک ماہ کے دوران دال ماش کی قیمت میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ انڈے 3 اعشاریہ 7 فیصد ، مرغی کا گوشت 3 فیصد اور چائے کی پتی 2 فیصد مہنگی ہوئی ۔ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی ایک ماہ کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں 24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ ٹماٹر 27 فیصد ، پیاز 16 فیصد جبکہ آلو 15 فیصد سستے ہوئے ۔