اسلام آباد (پریس ریلیز) لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین کے مطالبہ پرآئیسکو انتظامیہ کا نئے سال کا تحفہ۔ 271 آئیسکو ملازمین کی پروموشن اور ٹائم اسکیل اپ گریڈیشن کے احکامات صادر کر دیے گئے جس پر آئیسکو ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین کے صدر عاشق خان، جنرل سیکرٹری سید تنویر حسین شاہ، چیئرمین لالہ رحیم، وائس چیئرمین لالہ یعقوب، نائب صدر سردار ریاست، کاشف ، ملک رمضان اور دیگر نے
اس موقع پر آئیسکو انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین کے مطالبہ پر آئیسکو انتظامیہ نے2 16 کمرشل اسسٹنٹ کو BPS-14 سے BPS-16، 31اکائونٹس اسسٹنٹ کو BPS-14 سے BPS-16 کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ سے جونیئر سپرٹینڈنٹ، ایم اینڈ ٹی سٹاف اورGSOکے ملازمین کی پروموشن اور ٹائم اسکیل اپ گریڈیشن کے احکامات صادر کیے گئے۔ لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین نے انتظامیہ سے مزید مطالبہ کیا کہ باقی ملازمین کی پروموشن اور ٹائم اسکیل اپ گریڈیشن کے احکامات بھی جلد از جاری کیے جائیں ۔