اسلام آباد (جیوڈیسک) پرویز رشید نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت ایسے لاکھوں افراد کو موقع دیا جا رہا ہے جنہوں نے ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرائے، ان کا کہنا تھا کہ اگر ان افراد کو جیلوں میں ڈال دیا جائے تو اقتصادی افراتفری پیدا ہو سکتی تھی اور یہ تاثر دیا جاتا کہ پاکستان میں کاروباری لوگوں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔
اس بل کے تحت حکومت کے وسائل میں اضافہ ہو گا۔ سندھ میں رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے پرویز رشید نے کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے طے ہو رہے ہیں۔
رینجرز اپنا کام کر رہی ہے اور سندھ حکومت بھی رینجرز کے ساھ تعاون کر رہی ہے۔