لاہور (جیوڈیسک) پانچ سال بعد محمد عامر قومی ٹیم میں صرف شامل ہی نہیں بلکہ پوری شان سے واپس آئے ہیں۔ چیف سلیکٹر ہارون رشید نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ محمد عرفان کو ڈراپ کیا ہے لیکن یہ تاثر غلط ہے کہ محمد عامر کی واپسی کے لیئے جنید خان اور محمد عرفان کو راستے سے ہٹایا۔
ہارون رشید کہتے ہیں کہ ڈومسیٹک میں یاسر شاہ کے جیسا کوئی لیگ اسپنر موجود نہیں اور ہیڈ کوچ وقار یونس کے مطابق ون ڈے میں یاسر شاہ کی کمی شدت سے محسوس ہو گی۔
قومی کوچ نے محمد عامر کو قومی ٹیم میں خوش آمدید کہا ہے۔ محمد عرفان کے نام ان کا پیغام ہے کہ فاسٹ باولر کو نظر انداز نہیں کیا گیا بلکہ ابھی بھی ورلڈ کپ منصوبے کا حصہ ہیں۔