لاہور (جیوڈیسک) مان گئے کہ شاہد آفریدی صرف بلے سے نہیں کھیلتے بولنے اور پھر لکھنے میں بوم بوم ہیں۔ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فکسنگ سزا یافتہ محمد عامر کی واپسی کو ویلکم کیا ساتھ ہی انکشاف کر دیا کہ نوجوان بولر نے انگلینڈ میں انہیں سب سچ بتا دیا تھا۔
اسی سچ کے بعد ہی تو شاہد آفریدی نے تینوں فکسرز کے خلاف لندن میں گواہی دی تھی۔ ساتھ ہی فکسنگ اسکینڈل کے باقی دونوں کرداروں کو آڑے ہاتھوں لیا۔
کہتے ہیں کہ محمد عامر نے کبھی اپنا جرم چھپانے کے لیے ٹیم کو برا بھلا نہیں کہا۔