ضمنی انتخاب میں نتیجہ تبدیل کرنے کے خلاف نیشنل پارٹی پنجاب کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

Protest

Protest

لاہور (اقبال کھوکھر) نیشنل پارٹی پنجاب کے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان کے مطابق بلوچستان کے حلقہ پی بی50میں میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب میں نیشنل پارٹی کے امیدوار اکرم دشتی کی واضح اکثریت سے کامیابی کے بعد نتائج کو تبدیل کرنے کے خلاف کل 2جنوری2016ء بروزہفتہ سہ پہر2:30بجے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری پنجاب طالب حسین کی قیادت میں ہونے والے اس احتجاجی مظاہرے میں پنجاب بھر سے نیشنل پارٹی کے عہدیداران وکارکنان سمیت دیگر سیاسی ،سماجی ،عوامی اورمذہبی شخصیات وسول سوسائٹی ارکان شرکت فرمائیں گے۔

میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے طالب حسین نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ریٹرنگ آفیسر نے اپنے دستخط سے نتیجے کی شیٹ جاری کرتے ہوئے اکرم دشتی کو کامیاب قراردیا جبکہ اگلے دن نتائج تبدیل کرنے کی گھنائونی سازش کی گئی۔

مگر نیشنل پارٹی اس دھاندلی اور ساز ش کو تسلیم نہیں کرے گی اور اگرایسا کیا گیا تو ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔